بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

مریم اورنگزیب کی جلسہ گاہ پر تعینات اہلکاروں کیساتھ تلخ کلامی لیگی رہنما نے اہلکاروں کو کھری کھری سنادیں ، اہلکار کیا کہتا رہا ؟

datetime 16  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کارکنوں کو جلسہ گاہ میں جانے سے روکنے پر پولیس اہلکاروں پر برس پڑیں ۔ انہوں اہلکار کو کھری کھری سنادیں ، رہنما ن لیگ کا کہنا تھا کہ آپ کی جرات کیسے ہوئی راستہ روکنے کی جبکہ اہلکار یہی کہتا رہا کہ

میں نے راستہ نہیں روکا لیکن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ آپ ہمارے ورکرز کو تنگ کر رہے ہیں ۔ مریم اورنگزیب کی کارکنوں کو روکنے پر جلسہ گاہ میں تعینات اہلکاروں سے تلخ کلامی ہوئی اور انہوں نے بند دروازے کھلوا دیے۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوام کو پانی تک جلسہ گاہ کے اندر لے جانے نہیں دے رہی۔دوسری جانب اپوزیشن جماعتوں کے کارکنا آپس میں لڑ پڑے ، پی ڈی ایم کے جلسے کےلیے جناح گراؤنڈ میں اپوزیشن جماعتوں کے کارکنوں کی آمد سلسلہ جاری ہے۔گوجرانوالہ اسٹیڈیم کے اندر لیگی اورجےیوآئی کارکنان کا آپس میں لڑ پڑے ، لیگی کارکن زخمی ہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق جے یو آئی کے کارکن کی جانب سے لیگی کارکن کو کرسی سے اٹھنے کا کہا گیا لیکن وہ نہ مانا جس کے بعد لیگی کارکنوں اور جے یو آئی کے کارکنان میں لڑائی ہو گئی ۔ جلسہ گاہ میں ایک مقام پرسیاسی کارکن آپس میں جھگڑ پڑے، آپس میں گتھم گتھا کارکنوں نےایک دوسرے پرتھپڑوں کی بارش کردی جس کے بعد سیکیورٹی پر مامور رضا کاروں نے بیچ بچاؤ کرایا۔خیال رہے کہ مسلم لیگ ن آج گوجرانوالا کے جناح اسٹیڈیم میں پاور شور کررہی ہے اور جلسے سے مریم نواز، بلاول، فضل الرحمان و دیگر رہنماخطاب کریں گے۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…