لاہور (آن لائن) صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا دعویٰ ہے کہ گوجرانوالہ جلسے میں لاکھوں افراد شرکت کریں گے اور ان کا جلسہ لاکھوں کا ہو گا لیکن 30 ہزار افراد کی گنجائش رکھنے والے سٹیڈیم میں لاکھوں افراد کیسے آ سکتے ہیں،
گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میڈیا کرتے ہوئے راجہ بشارت نے کہا کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کی دوسری لہر نے شدت اختیار کر لی ہے اور لوگوں کی بڑی تعداد یہاں تک کہ وزراء اور بیوروکریٹس بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہو رہے ہیں انہوں نے کہا کہ کورونا سے سب سے زیادہ بیوروکریٹس، سیاستدان اور ڈاکٹرز متاثر ہو رہے ہیں، راجہ بشارت نے کہا کہ پی ڈی ایم نے حکومت کو یقین دہانی کروائی ہے کہ وہ گوجرانوالہ جلسہ کے موقع پر کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کروائے گی، حکومت نے پی ڈی ایم کی قیادت کو سمجھانے کی کوشش کی ہے اور پی ڈی ایم نے حکومت سے باقاعدہ ایک تحریری معاہدہ کیا ہے اور اب اس معاہدے کی پاسداری اپوزیشن کی ذمہ داری ہے، انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت پنجاب جلسہ گاہ کے اندر اور باہر شرکاء میں ماسک اور سینی ٹائرز تقسیم کرے گا، تاہم حکومت کو اس جلسے سے کوئی پریشانی نہیں ہے۔