کراچی ( آن لائن ) کراچی میں لڑکی نے رقم دینے سے انکار پر نوجوان کی نازیبا ویڈیوز سوشل میڈیا پر پوسٹ کر دیں۔تفصیلات کے مطابق کرچی میں ایک انوکھا واقعہ پیش آیا تھا جہاں لڑکوں کوہراساں کرنے والی لڑکی کو پکڑا گیا۔ایف آئی اے نے ایک متاثرہ شخص کی درخواست پر کاروائی کرتے ہوئے لڑکی کو گرفتار کر لیا۔ متاثرہ لڑکے کا بتانا ہے کہ اس کی سابقہ گرل فرینڈ سے
ان کی چھ سال سے دوستی تھی اور اس عرصے میں وہ ان کے گھر بھی جاتے رہے اور وہ دونوں واٹس ایپ کے ذیعے رابطے میں تھے۔ایک دن خاتون نے ویڈیو پر انھیں بے لباس ہونے کو کہا اور پھر ان کی ویڈیو ریکارڈ کرلی جس سے وہ لاعلم تھے۔ کچھ دنوں کے بعد خاتون نے رقم کا تقاضہ کیا اور جب انھوں نے انکار کیا تو اس نے بلیک میلنگ شروع کردی اور ان کی ویڈیو فیس بک پر ڈال دی۔شکایت موصول ہونے کے بعد خواتین افسر اور اہلکاروں پر مشتمل ٹیم نے نیو کراچی میں ایک مقام پر چھاپا مارا اور خاتون سے 3 موبائل فون قبضے میں لے لیے۔بعد ازاں موبائل فون کے فرانزک کے دوران نازیبا ویڈیوز کی موجودگی اور انہیں فیس بک پر پوسٹ کیے جانے کی تصدیق ہوگئی۔ اس کے بعد خاتون کو سائبر کرائم ونگ کی جانب سے گرفتار کر لیا گیا۔ کراچی سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کے رو برو لڑکوں کو ہراساں اور بلیک میلنگ کرنے والی لڑکی کو عدالت میں پیش کیا گیا،۔تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزمہ کے خلاف طاہر نامی شخص نے مقدمہ درج کروایا تھا،عدالت نے ملزمہ سمیرا کو 14 روز جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔عدالت نے تفتیشی افسر کو تحقیقات مکمل کر کے چالان جمع کرانے کی ہدایت کر دی ہے۔واضح رہے کہ خاتون کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ گرفتار خاتون ایک سکول میں پڑھاتی ہیں اور مبینہ طور پر اس سے قبل مدعی کے ایک اور قریبی رشتہ دار کو بھی اسی طرح بلیک میل اور ہراساں کرچکی ہے۔ ایف آئی اے کی جانب سے معاملے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔