لاہور (آن لائن) وفاقی وزیر خزانہ حماد اظہر اور صوبائی وزیر صنعت میاں اسلم اقبال کے درمیان اختلافات شدت اختیار کرگئے ہیں۔ جس کے نتیجے میں دونوں وفاقی وزراء نے اپنے اپنے حلقوں میں مختلف ترقیاتی سکیموں کا افتتاح علیحدہ علیحدہ
ایک ہی وقت میں شروع کردیا ہے، با وثوق ذرائع کے مطابق دونوں وزراء جن کا تعلق ایک ہی حلقے سے ہے کہ درمیان اختلافات کی بنیاد سیکرٹری انڈسٹری کے تبادلے سے پڑی ذرائع وفاقی وزیر حماد اظہر نے فرائض میں کوتاہی برتنے پر سیکرٹری انڈسٹری کا تبادلہ کروایا۔ جسے صوبائی وزیر صنعت نے چیف سیکرٹری پنجاب سے مل کر تبادلہ منسوخ کروا دیا۔ اس بات کا جب وفاقی وزیر حماد اظہر کو علم ہوا تو انہوں نے چیف سیکرٹری سے ملاقات کی جس پر چیف سیکرٹری نے حماد اظہر کو بتایا گیا کہ صوبائی وزیر صنعت نے تبادلہ منسوخ کروا دیا ہے مگر وفاقی وزیر حماد اظہر نے سیکرٹری بلدیات کا دوبارہ تبادلہ کروا دیا۔ تبادلے کی اس دوڑ میں تبدیل ہونے والے سیکرٹری نے باز مبینہ الزامات بھی عائد کئے تھے۔