کراچی،اسلام آباد ( آن لائن) ملک کے ممتاز علماء کرام نے کراچی کے علماء کمیٹی کراچی کی جانب سے ہڑتال کی کال کی حمایت کر تے ہوئے کہا ہے کہ ہڑتال احتجاج کی ابتدائی شکل ہے اگر مولانا عادل خان کے قاتل گرفتار نہ کیے گئے تو
احتجاج کے مزید آپشن بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مولانا ڈاکٹر عادل خان کی شہادت کو معمولی سانحہ نہیں جسے فراموش کر دیا جائے,مولانا ڈاکٹر عادل خان کے قاتلوں کی گرفتاری تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔تفصیلات کے مطابق ملک کے ممتاز علماء کرام مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر مولانا انوار الحق،مولانا محمد حنیف جالندھری،مولانا قاضی بدالرشید،مولانا امداد اللہ ،مولانا سعید یوسف،مولانا زبیر صدیقی،مولانا حسین احمد،مولانا مفتی صلاح الدین سمیت دیگر علماء کرام نے علماء کمیٹی کراچی کی جانب سے جمعہ کو ہڑتال کی کال کی حمایت کا اعلان کر دیا۔انہوں نے کہا کہ ہڑتال احتجاجی تحریک کا نقطہ آغاز ہے اگر مولانا ڈاکٹر عادل خان کے قاتل گرفتار نہ کیے گئے تو احتجاج کے مزید آپشن بھی اختیارکرنے پر مجبور ہوں گے انہوں نے کہا کہ مولانا ڈاکٹر عادل کی شہادت کوء معمولی واقعہ نہیں اس لیے مولانا عادل خان کے قاتلوں کی گرفتاری تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔