منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

وزیر اعظم خود یہ بات کہہ رہے ہیں، اس سے نواز شریف کے بیانیہ کو تقویت ملتی ہے، قومی اسمبلی اور سینٹ کا اجلاس بلانے پر شاہد خاقان عباسی شدید برہم

datetime 15  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے پی ڈی ایم کے جلسہ کے روز قومی اسمبلی اور سینٹ کااجلاس کا بلانے پر شدید ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیئر مین سینٹ اور سپیکر بھی فریق بن چکے ہیں ،یہ عوام کے مسائل حل کر نے کیلئے سنجیدہ نہیں ہیں ،وزیر اعظم خود کہہ رہا ہے فوج اور ایجنسیز وزیراعظم پر نظر رکھتی ہیں ، بیان سے نوازشریف

کے بیانیہ کو تقویت ملتی ہے ،عوام موجودہ حکمرانوں سے تنگ آچکے ہیں ،گوجرانوالہ کے جلسے کثیر تعداد شرکت کریگی ۔ بدھ کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ (آج) جمعہ کو ڈیموکریٹک موومنٹ کا پہلا جلسہ ہو رہا ہے ، انتظامیہ نے رکاوٹیں ڈالنے کی کوشش کی تاہم ناکام ہوئی ،مجبور ہو کر جناح سٹیڈیم گوجرانوالہ جلسہ کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ نہ کنٹینر کام آئیں گے اور نہ رکاوٹیں ۔ انہوںنے کہاکہ میں اور اپوزیشن جیل سے نہیں گھبراتے، فتح جمہوریت کی ہوگی۔انہوںنے کہاکہ آج عوام غربت کی چکی میں پس رہے ہیں ،حکومت کی نااہلی اور کرپشن کی وجہ سے آج ملکی معیشت تباہ ہو چکی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کی قومی اسمبلی کے سپیکر نے جمعہ کوقومی اسمبلی کا اجلاس بلا لیا ،پی ڈی ایم کا جلسہ ہو رہا ہے ،یہ عوام کے مسائل حل کرنے کے لئے سنجیدہ نہیں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سپیکر بھی پی ڈی ایم کے جلسے میں فریق بن چکا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ سینٹ کا اجلاس بھی بلالیا ،یہ وہ رویہ ہے جس نے جمہوریت کو کمزور کر دیا گیا ہے ،ہماری تحریک اسی کے خلاف ہے کہ ملک میں حقیقی جمہوریت قائم ہو۔ سابق وزیر اعظم نے کہاکہ ہم ان سے کہتے ہیں جواب دیں کہ انہوں نے عوام کے لیے کیا کیا ،جو کرپشن آج ہو رہی ہے وہ پچھلے تہتر سال میں نہیں ہوئی۔ انہوںنے کہاکہ حکومت کے گردگھیرا عوام نے اب تنگ کر دیا ہے۔۔ ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ

وزیر اعظم خود کہہ رہا ہے کہ فوج اور ایجنسیز وزیراعظم پر نظر رکھتی ہیں ،عمران خان کے اس بیان سے نواز شریف کے بیان کو تقویت ملتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ آج پورا ملک پریشان ہے ،لیڈیز ہیلتھ ورکر بھی دھرنا دئیے ہو ئے ہیں ،سوسائٹی کا ہر شخص پریشان ہے ،عوام بجلی کا بل دیں یا دو وقت کی روٹی کھائیں ۔ انہوںنے کہاکہ پی ڈی ایم عوام کے ساتھ کھڑی ہے،ملک گیر بڑے

جلسے کریں گے ۔ انہوںنے کہاکہ گوجرانوالہ کے جلسے میں عوام کی کثیر تعداد شرکت کریگی۔سابق وزیراعظم نے کہاکہ معیشت تباہ ہو چکی ہے اورعوام تکلیف میں ہیں، وزراء اپوزیشن کو دھمکیاں دے رہے ہیں تاہم وزیراعظم نے آج تک عوام کی پریشانی کی بات نہیں کی، وزیراعظم نے آج تک نہیں بتایا کہ چینی 110 اور آٹا 75 روپے کلو کیوں ہے اور بل دگنے کیوں ہوگئے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…