بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

تاجروں کے بعد پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کا بھی تحریک چلانے کا اعلان

datetime 15  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حیدرآباد(این این آئی) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے سندھ حکومت کی طرف سے ہیلتھ الاؤنس ختم کرنے سمیت اپنے دیگر مطالبات کے سلسلے میں تحریک چلانے کا اعلان کردیا، پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن سندھ کے صدر ڈاکٹر عثمان، جنرل سیکریٹری ڈاکٹر رفیق الحسن کھوکھر،

ڈاکٹر آغا تاج محمد، ڈاکٹر محمدز مان بلوچ ودیگر نے حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ حکومت سندھ نے کورونا وباء نے کے دوران جولائی 2020ء میں محکمہ صحت میں ڈاکٹرز سمیت دیگر عملے کے لئے رسک الاؤنس جاری کیا جس کو یکم اکتوبر کو ختم کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کرکے رسک الاؤنس بند کردیا گیا ہے، انہوں نے کہاکہ سندھ حکومت روزانہ خود کورونا سے فوت ہونے والے، زیر علاج مریضوں کی فہرست جاری رہی ہے اور ایسے میں ڈاکٹرز ودیگر عملہ اپنی جان خطرے میں ڈال کر کام کرہا ہے لیکن حکومت سندھ نے رسک الاؤنس بند کردیا، انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ، صوبائی وزیر صحت سے مطالبہ کیا کہ ڈاکٹرز کے ہاؤس رینٹ، ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس، پوسٹ گریجویٹس اور ہاؤس آفیسر کے وظیفے، کورونا وارڈ ز کام کرنے والے کچے ملازمین کو پکا کرے اور فوتی وریٹائرڈ فارمولے کے تحت ڈاکٹرز اور نرسز کے مطالبات پورے کرے، رسک الاؤنس جاری کیاجائے، اگر ایک ہفتے میں مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو احتجاجی تحریک شروع کی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…