بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

گندم اور چینی کے بحران کی اصل وجہ حکومت کی اپنی غلطیاں بھی ہیں، اہم وفاقی وزیر کا حیرت انگیز انکشاف

datetime 15  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے انکشاف کیا ہے کہ گندم اور چینی کے بحران کی اصل وجہ حکومت کی اپنی غلطیاں بھی ہیں۔ ایک انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ وفاقی ادارہ شماریات نے حکومت کو غلط اعدادوشمار دیکرکہاکہ گندم اور چینی

کی پیداوار ہماری ضرورت سے زیادہ ہے لہٰذا اسے برآمد کر دیا جائے۔وفاقی وزیرکے مطابق حکومت نے برآمد تو کر دی لیکن اب ہمیں گندم اور چینی کی قلت کا سامنا ہے، ڈیٹاکی غلطی کی وجہ سے گندم اورچینی کی برآمدات کافیصلہ کیاگیا۔ انہوں نے کہاکہ گندم اور چینی کے بحران کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جانی چاہیے، عمران خان سے زیادہ مہنگائی پرکسی کوتشویش نہیں ہے، وزیراعظم کوسخت احتساب کاعمل شروع کرنا چاہیے۔اپوزیشن کے جلسوں کے حوالے سے فواد چوہدری نے کہا کہ طویل مدت بعد ایسا ماحول بنا ہے کہ حکومت اپوزیشن کے جلسوں میں مداخلت نہیں کر رہی، حکومت نے جلسہ روکنے کے لیے کوئی کارروائی نہیں کی تاہم جہاں کورونا کے ضابطہ کار (ایس او پیز) کی خلاف ورزی ہوگی وہاں توکارروائی ہوگی۔فواد چوہدری نے کہا کہ ہماری سیاست نہ کرنیکانتیجہ ہے کہ ن لیگ ابھی تک قائم ہے، یہ تاثردیناچاہتے ہیں کہ ہمارے خلاف کارروائیاں ہو رہی ہیں، قومی احتساب بیورو (نیب) کے کیسز سے حکومت کاکوئی تعلق نہیں ہے۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…