حافظ آبا د(آن لائن)سابق وفاقی وزیر صحت اور ن لیگ کی مرکزی راہنما سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ عوام کو گوجرانوالہ کے جلسہ میں شرکت سے روکنے کیلئے کنٹینر پکڑ کر سڑکوں پر لگادیئے گئے ہیں، چاندگاڑیوں کو پکڑ کر تھانوں میں بند کردیا گیا ہے۔فلیکسز بنانے والی دوکانوں کو سیل کردیا گیا ہے۔کمپیوٹر اٹھالئے گئے ہیں ساؤنڈ سسٹم
والوں کو ڈرایا دھمکایا جارہاہے۔ ڈمپر اور کرینیں پکڑ کر تھانوں میں کھڑی کرلی ہیں۔لیگی ورکروں کی دوکانوں اور ریسٹورنٹس کو ایس۔او۔پیز کی آڑ میں سیل کردیا گیا۔ ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم صاحب ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے اب کام نہیں چلے گا۔ آپ کو اب گھر جانا پڑے گا۔