بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

عہدوں کا پھڈا یا کچھ اور؟ پی ڈی ایم کی مولانا فضل الرحمان کے گھر چھوٹی بیٹھک، مولانا کا اظہار برہمی، اندرونی کہانی سامنے آ گئی

datetime 15  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)عہدوں کا پھڈا یا کچھ اور؟ اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے جمعہ کو گوجرانوالہ میں بڑے جلسے سے قبل مولانا فضل الرحمان کے گھر چھوٹی بیٹھک ہوئی۔اجلاس میں پی ڈی ایم کی صوبائی تنظیم سازی اور عہدوں پر کوئی فیصلہ نہ ہوسکا۔

ذرائع کے مطابق ہر جماعت صوبوں میں مرکزی عہدوں پر اپنا بندہ دیکھنا چاہتی ہے۔ سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر ہونیوالے اجلاس میں صرف چار رہنماؤں نے شرکت کی۔اجلاس میں مولانا فضل الرحمن،شاہد خاقان عباسی،راجہ پرویز اشرف اور میاں افتخار شریک تھے ۔شرکاء کے ساتھ آنیوالے دیگر رہنماؤں کو اجلاس میں شرکت سے روک دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق راجہ پرویز اشرف،شیری رحمن،فرحت اللہ بابر اجلاس میں شرکت کے لئے پہنچے۔اجلاس میں پی پی کی نمائندگی کے لئے صرف راجہ پرویز اشرف نے شرکت کی۔شیری رحمن اور فرحت اللہ بابر کو ڈرائنگ روم میں جانے نہیں دیا گیا۔محمود خان اچکزئی بھی تاخیر کے باعث اجلاس میں شریک نہ ہو سکے۔ ذرائع کا کہناہے کہ مولانا فضل الرحمان نے صوبائی عہدوں کی تقسیم اور مختلف جماعتوں کے مطالبات پر اظہار برہمی کیا۔مولانا فضل الرحمان کی جماعت جے یو آئی ف خیبر پختونخوا اور بلوچستان کی پی ڈی ایم کی سربراہی کی خواہش مند ہے۔ اے این پی نے کے پی کی سربراہی جبکہ اچکزئی نے بلوچستان کی صدارت کا تقاضہ کر دیا ہے۔ سندھ میں پی پی اور پنجاب کی سربراہی ن لیگ کو دینے پر رضامند ہے۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…