لاہور (آن لائن) پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے زیر اہتمام بروز جمعہ گوجرانوالہ میں ہونے والے احتجاجی جلسے کو ناکام بنانے کے سلسلے میں پنجاب حکومت اور لاہور پولیس اپنے فرائض میں اس قدر اندھی ہوچکی ہے کہ اس نے ن لیگی متوالوں کو جلسے میں شرکت سے روکنے کے لئے شر پسندوں کے عنوان سے جو فہرست تیار کی ہے اس میں پاکستان مسلم لیگ ن
کے وفات پا جانے والے رہنماؤں اور کارکنوں کے بھی نام شامل کئے گئے ہیں۔ اس امر کا انکشاف گزشتہ روز اس وقت ہوا جب پولیس کے چند اہلکار پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما ملک منظور مانی کی گرفتاری کے لئے ان کے گھر پہنچنے تو انہیں بتایا گیا کہ وہ تو وفات پا چکے ہیں جبکہ اہل علاقہ پنجاب حکومت اور پولیس کی پھرتیوں پر مذاق اڑاتے رہے۔