ہفتہ‬‮ ، 01 اگست‬‮ 2026 

قوم کو بیروزگار کرنیوالوں کا اب خود بیروزگار ہونے کا وقت قریب ہے،حافظ حسین نے شیخ رشید کے بیان کی تصدیق کردی

datetime 15  اکتوبر‬‮  2020 |

کراچی/کوئٹہ(این این آئی) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی ترجمان حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ قوم کو بیروزگار کرنے والوں کا اب خود بیروزگار ہونے کاوقت قریب ہے، شیخ رشید نے ٹھیک کہا ہے کہ وہ جھاڑو پھیریں گے ظاہر ہے کہ جب بے روزگار ہونگے تو جھاڑو ہی پھیریں گے۔

عمران نیازی اس لیے مرغی ، انڈوں اور بھنگ کی کاشت کے طریقے تلاش کررہے ہیں کیوںکہ وہ کوئی نہ کوئی روزگار تو کریںگے۔ ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ زلزلے کے بعد آفٹر شاکس آتے ہیں لیکن یہاں تو ہمارا جلسہ ابھی ہوا نہیں اور حکومت پہلے ہی بی فور شاکس محسوس کررہی ہے،پکڑ دھکڑ شروع ہوچکی ہے، غداری کے مقدمات درج کئے جارہے ہیں اور نامعلوم افراد کی طرف سے ایف آئی آر درج کرائی جارہی ہے، انہوں نے کہا کہ مہنگائی نے عوام کا جینا محال کردیا ہے نااہل حکمران مہنگائی کا ملبہ پچھلی حکومتوں پر ڈال رہے ہیں لیکن دو سالوں کے دوران مہنگائی کا جو طوفان آیا ہے اس میں غریب عوام خشک روٹی کے لیے ترس رہے ہیں ادویات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے باعث لوگ علاج سے محروم ہوچکے ہیں لوگ اب اپوزیشن جماعتوں کی طرف دیکھ رہے ہیں اگر اپوزیشن جماعتوں نے کچھ نہیں کیا تو عوام ان کو پکڑیں گے، جے یو آئی کے ترجمان نے کہا کہ احتساب سب کا

ہونا چاہئے پھر وہ اپوزیشن ہو حکومت ہو یا وردی والے سب کے لیے انصاف کا پیمانہ ایک ہونا چاہئے لیکن یہاں انصاف کے پیمانے الگ ہیں، سی پیک اٹھارٹی کے سربراہ عاصم سلیم باجوہ کے متعلق اربوں روپے کی کرپشن کی اطلاعات ہیں لیکن وہاں نیب خاموش ہے اور جب بات حکومت

پر آتی ہے تو سپریم کورٹ کے اسٹے آرڈر کے آڑ میںچھپنے کی کوشش کی جاتی ہے، فارن فنڈنگ کیس، بی آر ٹی پر کیوں اسٹے آرڈر لیا گیا ہے قوم کو کیوں نہیں بتایا جاتا کہ فارن فنڈنگ کیس میں کیا ہے اور بی آر ٹی میں کتنی کرپشن ہوئی ہے ان کا ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی 52 ہزار جعلی ووٹ لیکر اسٹے آرڈر پر موجود ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Foot In The Door


خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…