اسلام آباد (آن لائن) ملک بھر سے آئی لیڈی ہیلتھ ورکرز کا دھرنا دوسرے روز بھی ڈی چوک میں جاری رہا ، لیڈی ہیلتھ ورکرز کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے عائشہ گلالئی بھی ڈی چوک پہنچ گئی ، دھرنے کے پہلے روز مظاہرین نے رات ڈی چوک میں کھلے آسمان تلے گزاری ، حکومتی ٹیم کے ساتھ مذاکرات کامیاب نہ ہو سکے تھے ، مظاہرین کا کہنا تھا
جب صوبائی محکمہ ہیلتھ ہماری بات نہیں سنتا تو وفاقی حکومت ہمارے مسائل حل کرے۔ ہیلتھ ورکرز کا کہنا تھا ریاست مدینہ میں خواتین نے چھوٹے بچوں کے ساتھ رات کھلے آسمان تلے گزاری ۔ ان کا کہنا تھا وزیر اعظم عمران خان یہ کیسی ریاست مدینہ ہے ۔ ان کا کہنا تھا جب تک ہمارے مطالبات کو تسلیم نہ کیا گیا ہمارا دھرنا جاری رہیگا ۔