جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

شہباز شریف ٹوائلٹ میں کیا چیز ڈھونڈنے کی کوشش میں لگے رہے ؟بھیس بدل کر نیب دفتر جانے کے الزامات پر شہزاد اکبر کا اہم انکشاف

datetime 15  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن )وزیراعظم کے معان خصوصی برائے داخلہ و احتساب شہزاد اکبر نے شہباز شریف سے 3 سوال کرتے ہوئے پوچھا کیا آپ مسرور انور، شعیب قمر کو نہیں جانتے ؟ دونوں کیش بوائے نیب حراست میں ہیں، اربوں کی ٹرانزیکشنز کی ؟ رات کے اندھیرے میں

آپ کے اکاؤنٹ میں کون پیسہ جمع کرا جاتا تھا ؟ کیا آپ کو ان چیزوں کا علم نہیں تھا ؟ آپ نے لندن میں 4 فلیٹس کیسے بنائے؟، بے نامی اکاؤنٹس سے 22 ارب روپے سے زائد کی منی لانڈرنگ کی گئی، چھوٹے ملازمین کے نام پر اکاؤنٹس کی بھرمار ہے، تمام اکاؤنٹس سلمان شہباز آپریٹ کرتے تھے، 7 ارب کے اثاثوں سے متعلق ریفرنس دائر ہوچکا ہے۔لاہور میں معاون خصوصی شہزاد اکبر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا جب تفتیش ہوتی ہے تو کافی چیزیں سامنے آتی ہیں، آج بھی قوم کو گمراہ کرنے کی کوشش کی جاتی ہے، یہ کاروبار کے بھیس میں کرپشن کرتے تھے، ہمارے پاس واضح ثبوت موجود ہیں، شہباز شریف اور ان کے حواریوں کے پاس کوئی جواب نہیں، عدالت میں شہباز شریف چین کے حبیب جالب نظر آتے ہیں، کرتوت آپ کے پکڑے جا رہے ہیں، الزام مجھ پر لگا رہے ہیںکہ میں بھیس بدل کر نیب دفتر جاتا ہو ں ، شہباز شریف نے ٹوائلٹ کے نل سے کیمرے ڈھونڈنے کی کوشش کی ہے۔شہزاد اکبر کا کہنا تھا 12 ملازمین کے نام پر

15 ارب سے زائد کی منی لانڈرنگ کی گئی، ڈبل جعلی کمپنیاں بنائی گئیں، ملک مقصود سلمان شہباز کا ٹی بوائے تھا، ملک مقصود کے اکاؤنٹ میں پیسے ٹرانسفر کرائے گئے، مقصود نامی چپڑاسی کے اکاؤنٹ سے 3.7 ارب کی منی لانڈرنگ ہوئی ملک مقصود 2018میں ملک

سے فرار ہو گیا جس کے ریڈ وارنٹ جاری کیے گئے ہے ، رمضان شوگر مل کیلئے اظہر عباس کے اکائونٹ میں 1.67ارب روپے جمع کرائے گئے غلام شبیر نامی شخص جو کہ ان کی مل میں ملازم تھا ان کے اکائونٹ میں 1.57ارب روپے جمع کر ائے گئے رمضان شوگر مل کے کلرک

اقرار کے اکاونٹ میں 1.18ارب روپے جمع کر ائے گئے ، گلزار احمد خان کے اکائونٹ میں 2014سے2018تک ٹرانزیکشن ہوتی رہی گلزار احمد 2015میں انتقال کر گیا ان کے انتقال کے بعد بھی اکاؤنٹ آپریٹ ہوتا رہا، مسرور انور ان کا بڑا با اعتماد کیش بوائے تھا، ان سب کو

سلمان شہباز آپریٹ کرتا تھا، یہ کوئی کاروبار یا چینی کے پیسے نہیں تھے بلکہ کک بیکس اور بلیک میلنگ کے پیسے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ بھتیجی نے آپ سے جماعت ہتھیالی ہے، الفخری ٹریڈرز کمپنی چنیوٹ میں ایک فرنیچر والے کی ہے، فرنیچر والے کو پتا بھی نہیں کہ اس کی ایک کمپنی

بھی ہے، وارث ٹریڈرز کے نام پر ایک سال میں 1.32 ارب جمع کرائے گئے، وارث ٹریڈر کا مالک رمضان شوگر ملز کا چپڑاسی محمد وارث ہے، ایک شخص نے تسلیم کیا اس نے شہباز شریف کے آفس جا کر انہیں چیک دیا، راشد ٹریڈرز کا پروپرائٹرز راشد بشیر کو ظاہر کیا گیا، راشد ٹریڈرز

کے مالک کا ایڈریس بھی ان کے اپنے دفتر کا ہی نکلا ہے۔شہزاد اکبر نے کہا شہباز شریف نیب عدالت جا کر ڈرامہ کرتے ہیں، ابھی تو شہباز شریف کے کاروبار کا دروازہ کھلا ہے ابھی جب ان کے تمام کاروبار کا آڈٹس ہو گا تو پتا نہیں کیا کیا نکلے گا ابھی شہبازشریف تھوڑا صبر کریں

بہت سی چیزیں مزید سامنے آئیں گی کیو نکہ ان لوگوں نے دونوں ہاتھوں سے ملک کو لو ٹا ہیں ۔ معاون خصوصی شہزاد اکبر نے شہباز شریف سے 3 سوال کرتے ہوئے پوچھا کیا آپ مسرور انور، شعیب قمر کو نہیں جانتے ؟ دونوں کیش بوائے نیب حراست میں ہیں، اربوں کی ٹرانزیکشنز کی ؟

رات کے اندھیرے میں آپ کے اکاؤنٹ میں کون پیسہ جمع کرا جاتا تھا ؟ کیا آپ کو ان چیزوں کا علم نہیں تھا ؟ آپ نے لندن میں 4 فلیٹس کیسے بنائے؟شریف خاندان کی لندن میں حثیت کیا و ہ وہاں کس حثیت سے رہ رہے ہیں کیو نکہ وزٹ ویزا بھی زیادہ سے زیادہ 6ماہ کا ہو تا ان کو تو سالو ں ہو گئے ہیں ۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…