منگل‬‮ ، 11 جون‬‮ 2024 

گوجرانوالہ میں جلسہ کامیاب بنانے کیلئے اپوزیشن جماعتوں نے خفیہ پلان تیار کر لیا  ،پی ڈی ایم نے سر توڑ کوششیں شروع کر دیں

datetime 14  اکتوبر‬‮  2020

گوجرانوالہ(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں نیپاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم) کے (کل) جمعہ سولہ اکتوبر کو گوجرانوالہ جلسے سے متعلق اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہوا جس میں اس عزم کا اظہار کیاگیا کہ کسی بھی قیمت پر یہ جلسہ ہوگا، حکومت نے پرتشدد رویہ اپنایا تو نتائج کے ذمہ دار وزیراعظم عمران خان اور پنجاب حکومت ہوگی۔ پرامن عوام اور کارکنوں کو

جلسہ کرنے کا آئینی جمہوری اور قانونی حق دینے کا رویہ آمرانہ اور فسطائی ہے جسے مسترد کرتے ہیں۔ اجلاس میں اجلاس میںسابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال، پارٹی کے پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ خاں، انجینئر خرم دستیگر خان، مریم اورنگزیب، عطاء اللہ تارڑ، عظمی بخاری سمیت دیگرمرکزی، صوبائی اور مقامی رہنمائوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں سولہ اکتوبر کے جلسے کے لئے اب تک کے انتظامات اور حکمت عملی پر غور کیاگیا۔ اجلاس میں ایف آئی آرز کے اندراج اور جلسے کے انعقاد میں رکاوٹوں کی شدید مذمت کی گئی اور اسے سلیکٹڈ حکومت اور نالائق وکرپٹ وزیراعظم کی بوکھلاہٹ کا مظہر قرار دیاگیا۔ اجلاس نے کہاکہ ڈی سی اور دیگر حکام کا اپنے دفاتر سے فرار ہوجانا ضلعی مشینری کے سیاسی دباو میں ہونے کا کھلا ثبوت ہے۔ اجلاس نے ڈسٹرکٹ بار گوجرانوالہ اور وکلاء برادری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ وکلاء برادری نے آئینی، جمہوری اور شہری آزادیوں کی حمایت کی ہے۔ اجلاس نے واضح کیا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم عمران نیازی کے پرچے، کنٹینر، دھمکیاں اور رکاوٹیں اب اسے بچا نہیں سکتیں۔ سلیکٹڈ حکومت کی روانگی اور عوامی حکومت کی تشکیل نوشتہ دیوار ہے۔ اجلاس نے جلسے کے حوالے سے مختلف انتظامات کا جائزہ لیا اور متبادل حکمت عملی پر غور اور مشاورت کی۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن نے مقامی انتظامیہ کی جانب سے راستے روکنے اور کارکنوں پکڑ دھکڑ سے بچنے کیلئے خفیہ پلان بھی تیار کرلیا ہے ۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…