لاہور (آن لائن) مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ نالائق حکمرانوں نے پنجاب سے چینی اور گندم غائب کردی ہے،نیازی حکومت آج روس سے گندم منگوانے پر مجبور ہو گئی ہے روس میں سرخ گندم جانوروں کی خوراک کیلئے استعمال ہو تی ہے،پنجاب میں 20کلو
آٹے کا تھیلا 1ہزار سے 11سو روپے تک فروخت ہو رہا ہے۔اگر آپ مسلط کردیے گئے ہیںتو باہر مارکیٹ میں نکل کر آٹے چینی کا بھائو معلوم کریں آپ کو لگ پتہ جائے گا۔پنجاب حکومت نے 700روپے میں ملنے والے 20کلو کے آٹے کے تھیلے کا ریٹ 860روپے مقرر کیا لیکن عام مارکیٹ میں وہی آٹا آج 1000روپے کا 20کلو مل رہا ہے۔ یہ ہے پنجاب کی گڈگورننس اور کارکردگی کا عالم، عوام کی بددعائیں آپ کو بہا لے جائیں گی۔ مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا فیاض چوہان کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ شہباز شریف کے دور حکومت میں یہی 20کلو آٹے کا تھیلا 700روپے میں فروخت ہوتا ہے۔نیازی حکومت آج روس سے گندم منگوانے پر مجبور ہو گئی ہے روس میں سرخ گندم جانوروں کی خوراک کیلئے استعمال ہو تی ہے۔ عمران نیازی جانوروں کے کھانے والی گندم اب پاکستانیوں کو کھلائیں گے۔ پنجاب گندم اور چینی کے حوالے سے خود کفیل صوبہ ہے لیکن نالائق حکمرانوں نے پنجاب سے چینی اور گندم غائب کردی ہے۔ ان کی اب ہر ایک چوری کا حساب ہو گا کسی کو ملک سے بھاگنے نہیں دینگے۔