اسلام آباد ( آن لائن)گلگت بلتستان میں پاکستان تحریک انصاف کو ایک اور بڑی کامیابی حاصل ہوگئی ۔مسلم لیگ نواز کے نائب صدر و سابق وزیر برائے ورکس ڈاکٹر اقبال کی وفد کے ہمراہ چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی سے ملاقات کی اور باقاعدہ تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا ۔ڈاکٹر اقبال نے کہا کہ پاکستان تحریک
انصاف کے منشور اور وزیراعظم عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد ہے ۔چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی نے ڈاکٹر محمد اقبال کی پارٹی میں شمولیت کا بھرپور خیر مقدم، نیک تمناؤں اور خواہشات کا اظہارکیااس موقع پر سیف اللہ خان نیازی نے ڈاکٹر اقبال کی گلے میں پارٹی پرچم کا رومال بھی ڈالااورباقاعدہ پارٹی میں شمولیت پر مبارکباد دی۔