خانیوال (این این آئی) ضلعی انتظامیہ نے ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کو سخت سبق سکھانے کیلئے تیاری کرلی، ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے پرائس مجسٹریٹس کو چیگنگ بڑھانے کی ہدایت دیتے ہوئے عادی ناجائز منافع خوروں
کو بھاری جرمانوں کیساتھ جیل بھجوانے کا ٹاسک دیدیا- اشیاء خوردونوش کی ڈیمانڈ اینڈ سپلائی کا جائزہ لینے کے لئے ڈپٹی کمشنر نے اچانک قلی بازار سمیت شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا انہوں نے آٹے کے سیل پوائنٹس پر سٹاک چیک کیا اور تھیلوں کا وزن کرایا انہوں نے سبزی کی دکانوں پر نرخناموں اور سپلائی کا بھی جائزہ لیا- اس موقع پر ای اے ڈی اے آصف رضا اور ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر احمد جاوید بھی ان کے ہمراہ تھے- اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع میں آٹے سمیت کھانے کی کسی چیز کی کوئی قلت نہیں فلور ملز کوٹہ کی گندم کے مطابق ہر صورت مارکیٹ میں آٹا سپلائی کریں- انہوں نے مزید کہا کہ ناجائز منافع خور اور ذخیرہ اندوز کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں ان کے ساتھ آہنی ہاتھوں نمٹا جائیگا-