اسلام آباد (این این آئی) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہی اجلاس میں ہونے والے فیصلوں کو تحریری طور پر بھی محفوظ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق انتہائی ذمہ دار ذرائع نے بتایا کہ پی ڈی ایم کے سربراہی
اجلاس میں ہونے والے فیصلوں کو تحریری طور پر محفوظ کرنے کا فیصلہ اس لیے کیا گیا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کا فیصلے سے منحرف ہونے کا خدشہ ہے۔ذرائع کے مطابق تحریری طور پر محفوظ فیصلوں کی موجودگی میں کسی بھی جماعت کیلئے انحراف اس قدر آسان نہ ہو گا۔اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع نے بتایا کہ پی ڈی ایم کا پہلا باضابطہ سربراہی اجلاس 15 اکتوبر کو ہو گا۔ ذرائع کے مطابق تحریری فیصلوں کی کاپیاں تمام جماعتوں کے پاس ہوں گی۔ذرائع کے مطابق فیصلہ کیا گیا ہے کہ پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں کی جانے والی گفتگو بھی تحریری طور پر محفوظ کی جائے گی۔