عمران خان کو میرے مقابلے میں جتوایا گیا، احتساب کا ڈرامہ کرکے میرے حلقے میں کیا کام کیا گیا؟ خواجہ سعد رفیق پھٹ پڑے

12  اکتوبر‬‮  2020

بہاولپور (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے الزام عائد کیا ہے کہ عمران خان کو میرے مقابلے میں جتوایا گیا۔انہوں نے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان سے کبھی

دوستی بھی تھی،انہوں نے حکومت پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت یہ سلسلہ ہے کہ جو ووٹ کی عزت مانگے اسے جیل میں ڈال دو۔ن لیگ کے مرکزی رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پرویزمشرف نے مارشل لا لگایا اور ہماری حکومت گرا دی،انہوں نے دعویٰ کیا ہ جدید پاکستان کی بنیاد نواز شریف نے رکھی ہے۔انہوں نے کہا کہ سازش کے تحت ہمیں آئین اور جمہوریت سے نکالا گیا، احتساب کا ڈرامہ کرکے میرے حلقے کے تین ٹکرے کردیے گئے۔سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ جب عدالتوں نے فیصلے شروع کیے تو مقدمے جعلی اور جھوٹے نکلنے لگے۔ انہوں نے کہا کہ احتساب کے ادارے حکومتی کنٹرول سے باہر ہونے چاہئیں۔ن لیگ کے مرکزی رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ اپوزیشن نے فیصلہ کرلیا ہے کہ نظام کو بدلنا چاہیے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…