کراچی(این این آئی) مسلم لیگ (ن)کے رہنمائوں نے کہاہے کہ ملک پھیلی خرابی صرف نواز شریف کے بیانیے سے ٹھیک ہوگی ،ہم گرفتاریوں سے نہیں ڈرتے، نئے پاکستان میں ملک عالمی سطح پر کمزور ہوا ، کشمیر کا سودا ہوگیا اوروزیراعظم عمران خان ہمیں غداری کا سرٹیفیکیٹ بانٹ رہا ہے،ملک کا سب سے بڑاکرپٹ انسان عمران خان ہے عوام کی منتخب حکومت نے کراچی میں امن
قائم کیا،جب ملک کی باگ دوڑ جمہوری لوگوں کے ہاتھ ہوتی ہے ملک ٹھیک چلتا ہے،پی ڈی ایم نے ملک میں حقیقی جمہوریت بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے،جب سے تحریک شروع ہوئی حکمرانوں کی ٹانگیں کانپنا شروع ہوگئی ہیں،عمران خان کو تین کروڑ کی گاڑی دینے والے نے 115 ارب عوام کی جیبوں سے نکال لیے۔مسلم لیگ ن کی جمہوری حکومت پر شب خون مارنے والوں نے کراچی کواندھیروں کے ساتھ لہو میں ڈوبودیا ہے۔ان خیالات کا اظہارسابق وزیراعظم اورمسلم لیگ(ن) کے قائم مقام صدر شاہد خاقان عباسی،سابق وزیرداخلہ احسن اقبال،سابق گورنرمحمد زبیر،سابق وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل ،مسلم لیگ(ن) سندھ کے رہنما شاہ محمد شاہ ، علی اکبرگجر اوردیگرنے سائٹ ایریا میں 12 اکتوبرکی مناسبت سے منعقدہ ورکرزکنونشن اورجلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔شاہد خاقان عباسی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کراچی کی گلیوں میں علما دین شہید ہونگے تو ملک میں امن قائم نہیں ہوسکتا ،بارہ اکتوبر کو جمہوریت پر شب خون مارا گیا جس خمیازہ آج تک بھگت رہے ہیں،مسلم لیگ نون کی منتخب عوامی اورجمہوری حکومت نے کراچی میں امن قائم کیا،جب ملک کی باگ دوڑ جمہوری لوگوں کے ہاتھ ہوتی ہے ملک ٹھیک چلتا ہے،ہم ایک ترقی کرتا ہوا ملک چھوڑ کر گئے تھے مگر اب کیا ہوا،اس ملک کو ترقی اور امن دینے کا صرف ایک ہی راستہ جمہوریت ہے ،موجودہ حکومت سے عوام بے
حد پریشان ہے ،ملک میں خرابی نواز شریف کے بیانیے سے درست ہوگی،ہمارا بیانیہ اصول کی سیاست کا ہے۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پی ڈی ایم نے فیصلہ کیا ہے کہ ملک میں حقیقی جمہوریت لائیں گے،ساری سیاسی جماعتوں کی لیڈر شپ میدان میں ہے ،ہم گرفتاریوں سے گھبرانے والے نہیں ہیں ،کرپشن کیا ہوتی ہے آج عوام کو معلوم ہوگیا ہے ، کابینہ میں بیٹھے وزیر ملک کو لوٹ رہے،
آٹا اور چینی کی قیمتیں دگنی کر دی گئی ہیں،آٹا 75 روپے تک پہنچ گیا ہے،چینی50، روپے چھوڑ کر گے تھے 105تک پہنچی ہے،نوازشریف کا بیانیہ دو نکاتی ہے ،ووٹ کو عزت دی جائے ووٹ چوری نہ کیا جائے،ادارے اپنی اپنی حدود میں کام کریں،جب الیکشن ٹھیک نہیں ہونگے تو جمہوریت کیسے آئے گی۔ سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہاکہ نواز شریف کے دور میں ملک میں
امن ہوا،مشرف نیڈالرز کے عیوض لوگوں کو بیچا،نواز شریف نے چار سال میں 11ہزار میگاواٹ کے بجلی کے منصوبے لگائے،پرویز مشرف نے اپنیدورمیں بجلی کاایک بھی منصوبہ نہیں لگایا،ن لیگ نے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا،مسلم لیگ ن کی حکومت سے پہلے ملک اندھیروں میں ڈوبا ہواتھا۔احسن اقبال نے کہا نئے پاکستان میں ملک عالمی سطح پر کمزور ہوا ، کشمیر کا سودا ہوگیا
اوروزیراعظم عمران خان ہمیں غداری کا سرٹیفیکیٹ بانٹ رہا ہے،ملک کا سب سے بڑا چور اور کرپٹ انسان عمران خان ہے۔ سابق گورنرسندھ محمد زبیرنے کہاکہ 18 اکتوبر لیگی کارکنوں کو گھر سے نکلنا ہے اور ائیرپورٹ پر مریم نواز کا استقبال کرناہے،ہم نواز شریف کی نااہلی کو نہیں مانتے ،ہم نواز شریف کے بیانیے پر کھڑے ہیں ،ہمیں شرمندگی نہیں ہم نے کرپشن نہیں
کی،بارہ اکتوبر کو دیوار پھلانگ کرجمہوری حکومت کا خاتمہ کیا گیا،جب سے تحریک شروع ہوئی عمران خان کی ٹانگیں کانپنا شروع ہوگئی ہیں ،موجودہ حکومت کو غلط طریقے سے لایا گیا ان کو گھر جانا ہوگا،مسلم لیگ ن عوامی قوت پر یقین رکھتی ہے۔ سابق وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہاکہ موجودہ حکومت آٹا اور چینی چور ہے،عمران خان نے چوری کی ابتدا ہمارا ووٹ چوری
کرکے کیا،عمران خان نے 48 روپے کی چینی باہر بھیج دی اور مہنگی چینی باہر سے لا رہا ہے،ادویات کی قیمتوں کا بڑھنا ان کی نا اہلی اور چوری دونوں شامل ہیں،پہلے ووٹ چوری کیا اور اب ملکی معیشت چوری کررہے،جب تک ووٹ کی چوری ختم نہیں کریں گے اس وقت تک معیشت کی چوری جاری رہے گی، عمران خان کہتے تھے پیٹرول ، ڈالر اور اشیا خوردونوش
کی قیمت بڑھے تو سمجھو وزیر اعظم چور ہے،جہانگیر ترین نے تین کروڑ روپے کی گاڑی دی اور عوام کے جیبوں سے اربوں روپے نکلوا لئے، عمران سے چھٹکارا پائیں گے دوبارہ پاکستان کو آگے لیکر جائیں گے،عمران خان نے قوم کو کشمکش مبتلا کردیا،لوگ سوچتے ہیں بچوں کو اسکول بھیجیں یا بجلی کا بل دیں،عمران خان نے ملک کو تباہ کردیا۔