جمعہ‬‮ ، 10 اپریل‬‮ 2026 

لاہورسیالکوٹ موٹرو ے کیس کے مرکزی ملزم عابد علی ملہی کی گرفتاری کیلئے پولیس نے کیا جال بچھایا تھا ؟تہلکہ خیز انکشاف

datetime 12  اکتوبر‬‮  2020 |

فیصل آباد (این این آئی /مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور موٹرو ے کیس کے مرکزی ملزم عابد علی کو فیصل آباد سے گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ اطلاعات کے مطابق پولیس نے عابد کی گرفتاری کے لیے جال بچھایا اور اس کی بیوی کو فون اور نمبر فراہم کیا، یہ نمبر بیوی نے عابد سے رابطے کیلئے استعمال کیا۔ذرائع کے مطابق عابد نے اہلیہ کو اسی فون پر کال کرکے بتایا کہ وہ فیصل آباد آئے گا

جس کے بعد اس کی اہلیہ کو فیصل آباد پہنچایا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ پولیس نے اس کی اہلیہ کو فیصل آباد پہنچا کر سادہ لباس اہلکاروں کا جال بچھایا اور جیسے ہی ملزم ملاقات کے لیے پہنچا تو اس کو حکمت عملی کے تحت بغیر کسی مزاحمت کے گرفتار کرلیا گیا ۔ قبل ازیں گجرپورہ آبرو ریزی کیس کے مفرور ملزم عابد ملہی کو گرفتار کرلیا گیا، نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق گجرپورہ آبرو ریزی کیس کا مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا، ملزم نے اپنے ساتھیوں‌ کے ساتھ مل کر خاتون کو بچوں‌ کے ہمراہ آبرو ریزی کا نشانہ بنایاتھا۔ملزم کو پولیس نے فیصل آباد میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا ، کیس میں گرفتار دوسرا ملزم شفقت پہلے ہی جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں موجود ہے۔واضح رہے کہ لاہور سیالکوٹ موٹروے کیس کا مرکزی ملزم عابد ایک ماہ تک فرار رہنے کے بعد فیصل آباد سے گرفتار ہوگیا۔پولیس کے مطابق موٹروے کیس کے مرکزی ملزم عابد کو فیصل آباد سے گرفتار کیا گیا، شریک دوسرا ملزم شفقت پہلے ہی جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے، دونوں ملزمان نے لاہور سیالکوٹ موٹر وے پر ڈکیتی کے بعد خاتون سے اس کے بچوں کے سامنے طور پر برا کام کیا تھا۔ملزم عابد کا ڈی این اے کیا جائے گا۔اس سے قبل 4 مرتبہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے عابد کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے تاہم وہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تھا تاہم اب اسے پکڑ لیا گیا۔

ملزم کی گرفتاری میں پنجاب پولیس کی دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بھی معاونت کی اور سائنٹفک طریقے بھی استعمال کیے گئے۔ 9 ستمبر کو لاہور کے علاقے گجر پورہ میں موٹر وے پر خاتون کو برے سلوک کا نشانہ بنانے کا واقعہ پیش آیا۔دو افراد نے موٹر وے پر کھڑی گاڑی کا شیشہ توڑ کر خاتون اور اس کے بچوں کو نکالا، موٹر وے کے گرد لگی جالی کاٹ کر سب کو قریبی

جھاڑیوں میں لے گئے اور پھر خاتون کی بچوں کے سامنے عزت تار تار کر دی۔ایف آئی آر کے مطابق گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والی خاتون رات کو تقریباً ڈیڑھ بجے اپنی کار میں اپنے دو بچوں کے ہمراہ لاہور سے گوجرانوالہ واپس جا رہی تھی کہ رنگ روڈ پر گجر پورہ کے نزدیک اسکی کار کا پیٹرول ختم ہو گیا۔کار کا پیٹرول ختم ہونے کے باعث موٹروے پر گاڑی روک کر خاتون شوہر کا انتظار کر رہی تھی،

پہلے خاتون نے اپنے ایک رشتے دار کو فون کیا، رشتے دار نے موٹر وے پولیس کو فون کرنے کا کہا۔جب گاڑی بند تھی تو خاتون نے موٹروے پولیس کو بھی فون کیا مگر موٹر وے پولیس نے مبینہ طور پر کہا کہ کوئی ایمرجنسی ڈیوٹی پر نہیں ہے۔ذرائع کے مطابق موٹروے ہیلپ لائن پر خاتون کو جواب ملا کہ گجر پورہ کی بِیٹ ابھی کسی کو الاٹ نہیں ہوئی۔ایف آئی آر کے مطابق اتنی دیر میں دو مسلح افراد موٹر وے سے

ملحقہ جنگل سے آئے اور کار کا شیشہ توڑ کر زبردستی خاتون اور اس کے بچوں کو نزدیک جنگل میں لے گئے جہاں ڈاکوؤں نے خاتون کو بچوں کے سامنے اپنی ہوس کا نشانہ بنایا اور اس سے طلائی زیورات اور نقدی چھین کر فرار ہو گئے۔خاتون کی حالت خراب ہونے پر اسے ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا،خاتون کے رشتے دار کی مدعیت میں پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔پولیس کے مطابق آبرو ریزی کا شکار خاتون کے میڈیکل ٹیسٹ میں خاتون سے آبرو ریزی ثابت ہوئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)


ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…