اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف صحافی حامد میر نے کہا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل(ر) عاصم سلیم باجوہ کا پہلے استعفیٰ قبول نہیں کیا گیا، اب کرلیا ہے، مطلب دال میں بہت کچھ کالا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے لیفٹیننٹ جنرل(ر) عاصم سلیم باجوہ کے معاون خصوصی اطلاعات کے استعفے کو منظور کرنے پر اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ پہلے استعفیٰ قبول نہیں کیا کچھ دنوں بعد کر لیا؟ کیا اس کا مطلب یہ ہے کہ دال میں بہت کچھ کالا ہے۔واضح رہے لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات کا عہدہ چھوڑ دیا ہے۔ اس حوالے سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ایک ٹویٹ میں انہوں نے لکھا کہ میں نے وزیراعظم عمران خان سے درخواست کی تھی کہ مجھے معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات کے اضافی عہدے سے دستبردار ہونے دیںعاصم سلیم باجوہ نے لکھا کہ وزیراعظم نے میری درخواست کو منظور کرلیاہے۔