بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

عوامی ریفرنڈم کو نہ مانا گیا تو عوام کا سیلاب  اسلام آباد کی جانب ہوگا’ رانا ثنا اللہ کی دھمکی

datetime 12  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ خان نے کہا ہے کہ حکومت 16 اکتوبر کے جلسے پر اثر انداز ہونا چاہتی ہے،16 اکتوبر نااہل حکومت کیخلاف ریفرنڈم ہوگا،عدم اعتماد اور عوامی ریفرنڈم ملک کے ہر شہر میں ہوگا۔ا پنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے خلاف

سیاسی مقدمات بنائے جا رہے ہیں ،اگر عوامی ریفرنڈم کو نہ مانا گیا تو عوام کا سیلاب اسلام آباد کی جانب ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ آٹا 35 سے 80 ،چینی 50 سے 110 روپے کلو تک پہنچ چکی ہے ،ادویات کی قیمت 6 گنا بڑھ چکی ہے ،عام آدمی دو وقت کی روٹی کھانے کے قابل نہیں رہا لیکن ترجمانوں کا ایک ٹولہ ہر گھنٹے کے بعد جھوٹ بولتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی جد جہد پاکستان میں صاف شفاف انتخابات کے لئے ہے ،جب استعفے آئیں گے تو یہ انتخابات نہیں کروا سکیں گے ،جب پی ڈی ایم استعفوں کا فیصلہ کرے گی تو سب اس پر عمل کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پراسکیوشن چاہتی تھی کہ 16 سے پہلے فیصلہ ہوجائے ،حکومت کے ہاتھ پائوں پھول چکے ہیں،اگر حکومت کریک ڈائون یا طاقت کے ذریعے جلسوں کو روکنے کی کوشش کرتی ہے تو ہم کامیاب ہوگئے ،یہ جلسہ حکومت کی روانگی کے لئے پہلا قدم ثابت ہو گا،16 اکتوبر کا جلسہ ہر قیمت مین ہوگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…