منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

انا للہ و انا الیہ راجعون تحریک انصاف کے تجربہ کار سیاستدان کورونا سے انتقال کر گئے

datetime 12  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پی ٹی آئی گلگت بلتستان چیپٹر کے صدر اور تجربہ کار سیاستدان سید جعفر شاہ 75 سال کی عمر میں اسلام آباد کے ہسپتال میں انتقال کر گئے ہیں ۔نجی ٹی وی کے مطابق سید جعفر شاہ گزشتہ ماہ کورونا سے متاثر ہوئے تھے جس کے بعد انہیں وفاقی دارالحکومت

میں ایک نجی ہسپتال میں داخل کروایا گیا تھا ، ذرائع کا کہناہے کہ گزشتہ دو روز سے ان کی حالت بگڑتی ہی جارہی تھی کیونکہ کورونا کی وجہ سے ان کا دل اور پھیپھڑے متاثر ہوئے تھے ۔اہل خانہ کا کہناتھا کہ ان کی میت کو اسلام آباد سے آج گلگت منتقل کیا جائے گا جہاں جلال آباد میں واقع ان کے آبائی قبرستان میں تدفین کی جائے گی ،سید جعفر شاہ نے سوگواران میں بیوہ ، دو بیٹوں اور دو بیٹیوں کو چھوڑا ہے ۔اگر ان کے سیاسی کیرئیر پر ایک نظر دوڑائی جائے تو سید جعفر شاہ تین مرتبہ ناردرن ایریاز کونسل کے کے ممبر منتخب ہوئے تھے ، انہوں نے 80 کی دہائی میں پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی اور وہ 2005 سے 2012 تک صدر کے عہدے پر فائز رہے جبکہ وہ 2012 سے 2016 تک گلگت بلتستان سپریم ایپلٹ کورٹ کے بطور جج بھی خدمات سرانجام دیتے رہے ۔بطور جج ریٹائرمنٹ کے بعد انہوں نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی اور انہیں 2019 میں گلگت بلتستان میں پارٹی کا صدر مقرر کیا گیا ،جعفر شاہ گلگت بلتستان میں ہونے والے انتخابات میں تحریک انصاف کے امیدوار تھے ، وہ وزیراعلیٰ کی نشست کیلئے پارٹی کے سب سے مضبوط امیدوار تھے ۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…