منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

مجھے اور میرے فیملی کو کیا خطرہ لاحق ہے دو دفعہ حملہ ہو چکا کسی کو کچھ ہوا تو ذمہ داری کس پر ہو گی ، گورنر کےپی کےکس کی سرپرستی کر رہے ہیں؟ معرو ف خاتون رہنما نے سنگین الزامات عائد کر دیے

datetime 12  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور( مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کی خاتون رکن صوبائی اسمبلی نگہت اورکزئی نے الزامات , خدشات اور تحفظات کی بوچھاڑ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے یا میرے خاندان والوں میں سے کسی کو کچھ ہوا تو اسکی ذمہ داری گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان پر عائد ہوگی

کیونکہ وہ پہلے بھی ان پر دو مرتبہ قاتلانہ حملہ کروا چکے ہیں گورنر قبضہ مافیا کی سرپرستی کررہے ہیں ۔ قومی اخبار کے مطابق ہم بہن بھائیوں کی کروڑوں روپے مالیت کی زمین انکے قبضے میں ہے کامران بنگش ٹھیک کہہ رہے ہیں کہ میں اسمبلی میں شور شرابا کرتی ہوں جب بچوں پر ظلم ہوگا جب خواتین کو نمائندگی اور بولنے کی اجازت نہیں ملے گی تو شور شرابہ کروں گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نےپشاور پریس کلب میں اپنے بھائی اور بہنوئی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا. نگہت اورکزئی کا کہنا تھا کہ مجھ پر ڈی ایس پی کے تبادلہ کے لیے دباؤ ڈالنے کا الزام جھوٹ ہے کیا میں صرف ایک ڈی ایس پی کے تبادلے کے لیئے خود پر پٹرول چھڑک کر آگ لگاوں گی۔ہم بہن بھائی اپنے حق کے لیے لڑ رہے ہیں ہماری زمینوں پر گورنر شاہ فرمان کی ایما پر قبضہ گروپ پنجے گاڑھے ہوئے ہے جب کوئی نہیں سن رہا تو پیٹرول چھڑکنا لازمی تھا۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…