جمعہ‬‮ ، 05 ستمبر‬‮ 2025 

کرپشن ختم ہونے کے بجائے بڑھ گئی ،ترقیاتی کاموں میں کتنے فیصد کرپشن ہو رہی ہے؟تہلکہ خیز انکشاف

datetime 11  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) جمعیت علما اسلام کراچی کے رہنما سابق رکن سندھ اسمبلی حافظ محمد نعیم نے کہا ہے کہ کرپشن ختم ہونے کے بجائے بڑھ گئی ہے،ترقیاتی کاموں میں 70 فیصد سے زائد کی کرپشن ہورہی ہے جس میں یوسی ملازمین سے لیکر ٹاون ڈسٹرکٹ سٹی صوبائی

اور وفاقی حکومتوں کے انجینئرز اور دیگر ملازمین کے ساتھ ساتھ منتخب نمائندے بھی شامل ہوتے ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے آوازخلق فاونڈیشن کے زیر اہتمام سندھ اسکاوٹ آڈیٹوریم کراچی میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ کراچی شہر تباہی کے دھانے پر ہے گلی کوچے اور کھیل کے میدان کچرہ کنڈیاں بن چکی ہیں اگر سیاسی پارٹیاں ایماندار اور مخلص نمائندوں کو موقع نہیں دیتیں اور ان کی پارٹیوں سے وابستہ سرکاری ملازمین کی وہ اصلاح نہیں کرتے اور ان کے دلوں خوف خدا پیداکرنے کی کوشش نہیں کرتیں تب تک کراچی شہر روشنیوں کا شہر نہیں بن سکتا انہوں نے مزید کہا کی خدمت خلق دین اسلام کا نچھوڑ ھے اور اللہ تعالی کی خوشنودی کاسبب ھے اگر ایمانداری دیانت اور اخلاص سے کیا جائے اور مطلوب اللہ کی رضا ھو۔پاکستانی قوم اور حکمرانوں نے اللہ سے کیاگیا وعدہ 73 سال گذرنے کے باوجود پورا نہیں کیا جس کا خمیازہ پوری قوم بھکت رہی ھے پاکستان دنیا کا واحد ملک ھے جہاں عوام پانی بجلی گیس صحت وصفائی جیسی بنیادی سہولیات سے محروم ہے۔

موضوعات:



کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…