منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

درجہ چہارم کا ملازم کروڑوں کے اثاثوں کا مالک نکلا ، نیب نے 6کلو سونے ، کرنسی نوٹوں کے علاوہ کتنے بوری پرائز بانڈبرآمد کر لیے

datetime 11  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی/آن لائن)قومی احتساب بیورو (نیب)نے بہاولنگر میں محکمہ مال کے درجہ چہارم کے ملازم کے گھر چھاپہ مار کر 6 کلو سونا، دو بوری کرنسی نوٹ اور ایک بوری پرائز بانڈ زبرآمد کر لیے۔نیب ترجمان کے مطابق محکمہ مال پنجاب کے درجہ چہارم کا ملازم چھاپے کے دوران گھر سے فرار ہوگیا، جبکہ پوچھ گچھ کے لیے ملزم کے بھائی کو حراست میں لے لیا گیا۔ترجمان کے مطابق

قومی احتساب بیورو آمدن سے زائد اثاثے بنانے کی شکایت پر مذکورہ شخص سے تحقیقات کررہا ہے۔‎دوسری جانب سندھ کے قلفی فروش کی طرح شیخوپورہ میں بھی ایک پٹوار خانے میں چائے تقسیم کرنے والا لڑکا کروڑوں روپے کی اراضی کا مالک بن گیا جبکہ اسے خود بھی علم نہ ہے کہ یہ اراضی کہاں ہے اور اس کے نام کیوں کر لگائی گئی ہے لاہور ہائی کورٹ نے شیخوپورہ میں کروڑوں روپے مالیت کے اراضی کے اس سب سے بڑے سکینڈل کی ایک ماہ میں انکوائری مکمل کرنے کے بارے میں محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب کو حکم جاری کر دیا ہے اس سکینڈل میں مبینہ طور پر سب سے اہم کردار محکمہ مال کے پٹواری کے پرائیویٹ منشی عباس شاکر کا ہے جس کے کہنے پر ماضی میں کئی محکمہ مال کے افسروں کے تبادلے ہو جاتے تھے محکمہ اینٹی کرپشن نے تحریک پاکستان کے کارکن چوہدری محمد زمان بھنڈر مرحوم کے بیٹے نذر عباس بھنڈر کی شکایت پر اس سکینڈل کی تحقیقات شروع کرتے ہوئے محکمہ مال کے نائب تحصیلدار محمد عظیم خان دو قانونگو واحد شاہ شہزاد اسلم پٹواری محمد امین وثیقہ نویس عامر شہزاد پرائیویٹ منشی محمد عباس رحمانی شاکر محمد افضل رحمانی معراج خالد رحمانی محمد صادق شہباز علی محمد اقبال مختار احمد محمد منیر اور کروڑ پتی بن جانے کے باؤجود لا علم رہنے والے نوجوان سجاد بھٹی کو اراضی کے تمام ریکارڈ سمیت طلب کر لیا ہے

محکمہ اینٹی کرپشن کے ذرائع کے مطابق نذر عباس بھنڈر کو شیخوپورہ شہر میں اپنی موروثی جائیداد میں سے کروڑوں روپے مالیت کی ایک مربع اراضی مختلف پٹوار حلقوں میں ملی تھی جو ان کے والد کی جائیداد میں سے ان کے حصہ میں آئی تھی جس میں شامل کئی کروڑ روپے مالیت کی 5 کنال 19 مرلے اراضی شہر کے پٹوار سرکل آرائیانوالہ میں تھی فراڈیوں کے مبینہ گروہ نے

لاہور روڈ کی آبادی بل پٹوار سرکل کی ایک 8 مرلے اراضی کی رجسٹری کے نمبروں کو استعمال کرتے ہوئے سرکاری ریکارڈ میں ردوبدل کر کے نذر عباس بھنڈر کی اس اراضی کو پٹوار خانہ میں مہمانوں کو چائے پلانے والے نوجوان سجاد بھٹی کے نام پر منتقل کر دیا اور بعداذاں اس اراضی میں سے صادق حسین نامی شخص کو 6 مرلے اور شہباز علی کو ساڑھے چار مرلے فروخت بھی کر ڈالی

جس کا راز کھلنے پر نذر عباس بھنڈر نے پہلے ڈپٹی کمشنر کو درخواست دی مگر اس پر بروقت کارروائی نہ ہوئی تو چوہدری نذر عباس بھنڈر نے لاہور ہائی کورٹ میں رٹ پٹیشن دائر کر دی دریں اثناء معلوم ہوا ہے کہ اس ضمن میں نیب پنجاب کو بھی ایک تحریری درخواست کے ذریعے نذر عباس بھنڈر نے آگاہ کر دیا ہے مذکورہ اہلکاروں اور پرائیویٹ افراد نے جعلسازی فراڈ وغیرہ کے الزام کی تصدیق نہ کی ہے۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…