جمعرات‬‮ ، 27 فروری‬‮ 2025 

اس بات کا احساس ہے کہ عوام مہنگائی سے شدید پریشان ہیں، ملکی اخراجات 20 ارب ڈالر جبکہ آمدن کتنی کم ہے؟ حیرت انگیز انکشاف

datetime 11  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صوابی (این این آئی) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے دور افتادہ پہاڑی علاقہ گدون آمازئی کی یونین کونسل اُتلہ میں ہائیر سیکنڈری سکول اور علاقہ گدون کے لئے بجلی کے فیڈرکے قیام کا اعلان کر تے ہوئے کہا کہ پہلے مرحلے میں گدون کے گاؤں بادہ اور بیسک میں گیس فراہم کی جائے گی جب کہ دوسرے مرحلے میں گدون کے دیگر علاقوں کو گیس کی فراہمی شروع کی جائے گی۔

اور اس کے لئے 315ملین روپے مختص کر دیئے گئے ہیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے ضلع کونسل صوابی کے سابق رکن اکمل خان ایڈوکیٹ کی جانب سے دیئے گئے ظہرانے کے موقع پر پارٹی کارکنوں سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو اس بات کا احساس ہے کہ عوام مہنگائی سے شدید پریشان ہیں، انہوں نے کہا کہ ہمارے اخراجات 20 ارب ڈالر جبکہ آمدن 8 ارب ڈالر ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوہ مہابن پر روڈ کی تعمیر جلد شروع کی جائے گی ہمیں گدون آمازئی جیسے پسماند ہ علاقے کے لوگوں کے مشکلات کا احساس ہے جب کہ سابقہ حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے آج پوری قوم مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے بڑے بڑے منافع بخش اداروں سٹیل ملز، ریلوے، پی آئی اے، واپڈا اور دیگر سابقہ حکمرانوں کی وجہ سے خسارے میں جارہے ہیں۔ سابق صدر محمد ایوب خان کے دور حکومت کے بعد پاکستان میں کوئی ڈیم نہیں بن سکا لیکن وزیر اعظم عمران خان نے اقتدار میں آکر قطر، چین اور دیگر ممالک سے قرضے لے کر مثبت فیصلے کئے۔ آئی ایم ایف کی جانب سے کچھ شرائط کی وجہ سے ملک میں مہنگائی کی لہر آئی ہے حتی کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کے لئے حکومتی خزانے میں پیسے تک نہیں تھے عمران خان کے مثبت فیصلوں نے پاکستان کو مالی بحرانوں نکال لیا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ پاک چائنہ راہداری منصوبے میں ضم شدہ اضلاع کو بھی شامل کرینگے

سی پیک کے منصوبے سے پاکستان کی تقدیر بدل جائے گی اور اس میں لاکھوں بے روزگار نوجوانوں، صنعت کاروں اور تاجروں کو روزگار کے مواقع میسر ہونگے۔انہوں نے کہا کہ صحت انصاف کارڈ خیبر پختونخوا کے ہر شہری کو ملے گا انہوں نے کہا کہ ناجائز اسمبلی کا واویلا مچانے والے کابیٹا خود کیوں اسمبلی میں بیٹھا ہواہے۔ جبکہ خود صدارتی الیکشن کیوں لڑ رہے تھے انہوں

نے کہا کہ ذخیرہ اندوزی کے خلاف سخت ایکشن لیا جائیگا مہنگائی پر جلد قابو پالیا جائیگا دریں اثناء ٹیسٹ کرکٹریاسر شاہ کرکٹ اکیڈمی شاہ منصور (صوابی) میں اوپن ائرجم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سپیکر اسد قیصر نے کہا کہ عمران خان کے نظریے پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ملک میں نوجوانوں کیلئے ایسے اقدامات کرنے ہیں جس سے وہ غلط راہ سے دور رہ

سکیں۔ اس مقصد کے حصول کیلئے صوابی میں دوسرا اوپن ائر جم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس اوپن آئر جم سے نہ صرف نوجوانوں بلکہ ہر عمر کے افراد کی جسمانی سرکردگی کے مطابق مشیں نین نصب کی گئی ہیں۔ انھوں نے صوابی سے تعلق رکھنے والے پاکستان کرکٹ ٹیم کے ستاروں جن میں، یاسر شاہ،جنید خان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ صوابی میں بہت ٹیلینٹ موجود ہے۔ صرف اس ٹیلنٹ

کو ایک پلیٹ فارم کی ضرورت تھی۔ اور میرا وعدہ ہے میں اس طرح کے پلیٹ فارم صوابی کی عوام کو فراہم کروں گا۔ انھوں نے کہا اس کے علاوہ صوابی میں بہت سے کھیلوں کے میدانوں اور ترقیاتی پروگراموں پر کام جاری ہیں۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے مزید کہا کہ شاہ منصور

میں گیس کے منصوبے پر نومبر میں کام شروع ہو جائے گا جس پر 50 ملین لاگت آئے گی۔انہوں نے شاہ منصور میں گرلز کامرس کالج اور کمیونٹی سنٹر بنانے کا بھی وعدہ کیا اور کہا کہ میری بھر پور کشش ہے کہ صوابی کے عوام کو ہر قسم کی سہولت مہیا کی جائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نارمل ملک


حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…