اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے والیم 10 کھولنے کا فیصلہ کر لیا، اس بات کا انکشاف معروف صحافی صابر شاکر نے کیا، انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو اب کسی قسم کی کوئی رعائت نہیں دی جائے گی۔والیم ٹین میں مختلف سفارتی اور
غیرسفارتی ممالک کے ساتھ قانونی معاہدے اور آف شورکمپنیز کی تفصیلات موجود ہیں،معروف صحافی نے کہاکہ کچھ چیزیں نوازشریف نے ریکارڈ کی ہوئی ہیں، وہ آہستہ آہستہ ان چیزوں کو باہر لا رہے ہیں۔صابر شاکر نے کہا کہ آرمی چیف نے کھل کر جمہوریت، آئین اور قانون کی بات کی اور یہ اس لئے کی کہ عسکری قیادت سے مطالبہ کیا گیاہے کہ وہ موجودہ حکومت کی بجائے انہیں آگے لے کر آئیں،وہ یہ یقین دہانی باہر سے بھی کروا رہے ہیں۔ معروف صحافی نے انکشاف کیا کہ عسکری قیادت کو یہ بھی کہا گیا کہ آپ کے ساتھ ہم پاور شیئرنگ کا فارمولہ طے کرلیتے ہیں۔نیب کے پاس شہباز شریف کے کچھ ٹھوس ثبوت ہیں، 1044ملین ڈالر کی منی ٹریل اور بینک اکاؤنٹس مل گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے والیم ٹین کو کھولنے کا فیصلہ کر لیا ہے، اس میں نواز شریف نے اس ممالک کے ساتھ معاہدے بھی کئے جن کے پاکستان کے ساتھ سفارتی تعلقات نہیں ہیں۔