اسلام آباد (این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی جنرل سکیرٹری احسن اقبال نے گلگت بلتستان الیکشن کے لیے پارٹی کے 18 امیدواروں کا اعلان کردیا۔ جاری اعلامیہ کے مطابق حلقہ 2 گلگت 2 حفیظ الرحمان، حلقہ 3 گلگت 3 ذوالفقار علی تتو،
حلقہ 4 نگر سے انجینئرعارف حسین، حلقہ 5 نگر 2 سجاد حسین، حلقہ 6 ہنزہ ریحان شاہ، حلقہ 7 سکردو اکبر تابان، حلقہ 11 کھرمنگ انجینئر شبیر، حلقہ 12 شگر طاہر شگری، حلقہ 13 استور ایک فرمان علی، حلقہ 15 دیامر ون عبدالواجد، حلقہ 16 دیامر 2 محمد انور، حلقہ 17 دیامر 3 صدر عالم، حلقہ 19 غذر عاطف سلمان، حلقہ 21 غذر حلقہ 23 گانچھے 2 غلام حسین، حلقہ 24 گانچھے 3 منظور حسین شامل ہے۔ 6 حلقے فی الحال خالی چھوڑے ہیں،حیران کن طور پر حلقہ ایک گلگت ایک سے سابق ڈپٹی سپیکر (جعفراللہ کا حلقہ) حلقہ 14 استور 2 (برکت جمیل) اور حلقہ 18 دیامر 3 (عمران وکیل کا حلقہ) کو بھی پینڈنگ رکھا ہے، حلقہ 8 سکردو 2 اور حلقہ 9 سکردو 3 (ناشاد کا حلقہ) بھی خالی پڑے ہیں۔ مسلم لیگ (ن)کی حکومت کے خاتمے کے ساتھ ہی سابق صوبائی وزراء اور اہم شخصیات کی دیگر پارٹیوں میں شمولیت کے بعد مسلم لیگ ن چند حلقوں کے باقی حلقوں میں غیر اہم اور غیر مقبول افراد کو ٹکٹ جاری کئے ہیں۔