نومبر اور دسمبر پاکستان کے لیے اندرونی اور بیرونی دونوں لحاظ سے اہم ترین مہینے کیوں ہیں ؟دونوں ماہ میں کیا اہم کام ہونے جارہا ہے ؟ سینئر صحافی کا اہم انکشاف

11  اکتوبر‬‮  2020

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )نومبر اور دسمبر پاکستان کے لیے اندرونی اور بیرونی دونوں لحاظ سے اہم ترین مہینے ہیں، نومبر میں امریکا کے صدارتی انتخابات ہونے ہیں، زلمے خلیل زاد اور امریکی صدر ٹرمپ کی خواہش ہو گی کہ نومبر سے پہلے طالبان اور افغان حکومت کے

مذاکرات میں کوئی اہم پیش رفت ہو تاکہ صدر ٹرمپ کو انتخابات میں اس کا فائدہ ملے۔ روزنامہ جنگ میں شائع سہیل وڑائچ کے کالم کے مطابق ۔۔اس حوالے سے پاکستان پر بھی دباؤ ہوگا کہ وہ اس عمل کو تیز ترین اور موثر ترین بنائے، پاکستان یہ معاملہ حل کروا سکے گا یا نہیں، اس کا پاک امریکہ تعلقات کے مستقبل پر گہرا اثر ہوگا، نومبر اور دسمبر میں اپوزیشن اندرونی طور پر حکومت پر اپنا دباؤ بڑھائے گی، اپوزیشن اپنی احتجاجی تحریک کو مارچ 2021میں سینیٹ الیکشن سے پہلے پہلے کامیاب بنانا چاہتی ہے تاکہ پی ٹی آئی دونوں ایوانوں میں اکثریت حاصل کرکے اتنی مضبوط نہ ہو جائے کہ وہ اپوزیشن کو اور دبا سکے۔سیاست گرم ہوگی، مزاج برہم ہوں گے، حکومت اور اپوزیشن دونوں میں گرجنے اور برسنے کا مقابلہ ہوگا۔ کوشش یہ ہونی چاہئے کہ اس ہنگامہ خیز دور میں کوئی چنگاری کہیں کسی دامن میں آگ نہ لگا دے، چھوٹے چھوٹے واقعات بڑے سانحات کو جنم دیتے ہیں۔ دعا یہی کرنی چاہئے کہ خدا ملک پاکستان میں جمہوریت کو قائم دائم رکھے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…