حکومتی دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، مہنگائی کا طوفان بے قابو، اشیائے خورونوش عوامی پہنچ سے باہر ہوگئیں

11  اکتوبر‬‮  2020

فیصل آباد (آن لائن)حکومتی دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، مہنگائی کا طوفان بے قابو، اشیائے خوردونوش مہنگی ہونے کے ساتھ ساتھ عوام کی پہنچ سے بھی باہر ہو گئیں انڈے فی درجن 175روپے ہوگئی، غریب عوام سراپا احتجاج، وزیراعظم سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔

حکومتی اعداد وشمار کے مطابق مہنگائی کی شرح 11فیصد سے بھی تجاوز کر گئی، آٹا، چینی، انڈے، پیاز، ٹماٹر، دالیں، گھی کوکنگ آئل ودیگر اشیائے خوردونوش مہنگی تو ہو ہی رہی ہیں لیکن اس کے ساتھ ساتھ اب مارکیٹ سے غائب بھی ہو چکی ہیں،آن لائن کے مطابق شہر میں برائلر مرغی کے انڈے فی درجن 160سے 180روپے تک پہنچ گئے ہیں گراں فروشوں کے ساتھ ساتھ ذخیرہ اندوزوں نے بھی عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے کے لیے کمرکس لی، اشیائے خوردونوش مہنگی کرنے کے بعد اب ذخیرہ اندوزوں نے مارکیٹ سے غائب کر دیں تاکہ بلیک میں فروخت کر سکیں، دوسری طرف مہنگائی کنٹرول کرنے کے ذمہ دار ادارے مہنگائی کا توڑ کرنے اور عوام کو اشیائے خوردونوش کی فراہمی ممکن بنانے میں مکمل طور پر ناکام نظر آتے ہیں جس کی وجہ سے مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے اور غریب عوام کیلئے دو وقت کی روٹی پوری کرنا بھی ناممکن ہو چکا ہے، عوام نے موجودہ صورتحال کے پیش نظر وزیراعظم عمران خان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مہنگائی کا فوری نوٹس لیں اور متعلقہ اداروں کو متحرک کر کے مہنگائی پر قابو پانے کے لیے موذی اقدامات کریں اور گراں فروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…