ہفتہ‬‮ ، 01 اگست‬‮ 2026 

ٹک ٹاک انتظامیہ کو اتنی بار خبردار کیا، وفاقی وزیر کا ٹک ٹاک پر عائد پابندی ختم کرنے کا مشروط اعلان

datetime 11  اکتوبر‬‮  2020 |

کراچی(این این آئی) وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و کمیونیکیشن امین الحق نے ٹک ٹاک کی دوبارہ بحالی کا مشروط اعلان کردیا۔وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن امین الحق کا اپنے بیان میں کہا کہ آئی ٹی منسٹری کسی بھی ایسی پابندی

کے خلاف ہے جو ترقی کے عمل میں رکاوٹ بنے مگر ہم نے ٹک ٹاک کو پچھلے تین ماہ میں شیئرہونے والے مواد کے حوالے سے 2 بار خبردار کیا۔انہوں نے کہاکہ وارننگ کے باوجود ٹک ٹاک انتظامیہ پاکستان کی جانب سے کی جانے والی شکایت اور پالیسی پر عمل درآمد نہیں کیا۔امین الحق نے واضح کیا کہ حکومت پاکستان سوشل میڈیا پر تین چیزیں برداشت نہیں کرے گی۔ انہوں نے بتایا کہ غیر اخلاقی مواد ، نفرت انگیز تقریر یا ایسا مواد جو ریاست پاکستان کے خلاف ہو اسے کے خلاف کارروائی ہوگی۔وزیر برائے آئی ٹی نے کہاکہ پی ٹی اے نے ٹک ٹاک انتظامیہ کو ایسا مواد ہٹانے کی درخواست کی اور بتایا تھا کہ اگر عمل درآمد نہ کیا گیا تو سروس پاکستان میں بند کردی جائے گی، ٹک ٹاک اور پی ٹی اے ایک دوسرے کے ساتھ رابطے میں ہیں۔امین الحق نے کہاکہ ٹک ٹاک انتظامیہ جب غیر مناسب مواد ہٹا کر ریاست پاکستان کی پالیسی پر عمل کرنا شروع کرے گی تو سروس کو دوبارہ بحال کردیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Foot In The Door


خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…