اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدررانا ثناء اللہ نے وزیر ریلوے شیخ رشید کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شیخ رشید کا نواز شریف کا سارے نظام کو بیوقوف بنانے کا بیان بے بنیاد ہے۔ اپنے بیان میں
انہوں نے کہاکہ نواز شریف کا علاج کے لئے باہر جانے کا فیصلہ وفاقی اور صوبائی حکومت کا تھا،نواز شریف کا علاج پاکستان میں نہیں ہو سکتا یہ فیصلہ پنجاب حکومت ، یاسمین راشد اور سروسز ہسپتال کے ڈاکٹرز کا تھا ،اصل میں گوجرانوالہ کے جلسے سے سلیکٹڈ ٹولے کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں، اوسان خطا ہوچکے ہیں ،کرائے کے ترجمانوں کا شکریہ جو دن رات پی ڈی ایم جلسوں کی پبلسٹی کررہے ہیں،سیلیکڈ عمران نیازی ، سیاسی لوٹوں اور کرائے کے ترجمان اپوزیشن کے اتحاد سے خوفزدہ ہیں ،بے گناہ مسافروں کے قتل کا بھی جواب دو؟ 100 ریلوے حادثات، 50 ارب ریلوے کے خسارے پر جواب دو؟،فیصلے اب پی ڈی ایم اور عوام نے کرنے ہیں، اس لئے ووٹ چوروں کی چہرے پر ہوائیاں اڑ رہی ہیں،مسلم لیگ ن میں بزدلوں اور لوٹوں کی کوئی جگہ نہیں۔