ہفتہ‬‮ ، 01 اگست‬‮ 2026 

جناح اسٹیڈیم میں جلسے کی اجازت نہ دی تو یہ کام کریں گے، ن لیگ کی دھمکی

datetime 10  اکتوبر‬‮  2020 |

گوجرانوالہ (این این آئی)مسلم لیگ (ن ) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ اگر 16 اکتوبر کو جناح اسٹیڈیم میں جلسے کی اجازت نہ دی تو پورا گوجرانوالا جلسہ گاہ بن جائے گا۔16اکتوبرکو پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے پلیٹ

فارم سے ہونے والے ن لیگ کے جلسے کی تیاریوں کے سلسلے میں گوجرانوالہ میں لیگی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہاکہ گوجرانوالہ کی انتظامیہ کشمکش کا شکار ہے کہ کس جگہ جلسے کی اجازت دی جائے۔رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ گوجرانوالہ انتظامیہ کو کہنا چاہتا ہوں کہ آپ نے جس سے پوچھنا ہے پوچھ لیں ،جناح اسٹیڈیم میں جلسے کی اجازت نہ دی تو پورا گوجرانوالہ جلسہ بن جائیگا۔اس موقع پر سینیٹر پرویز رشید کا کہنا تھا کہ 16 اکتوبر کو پورے پاکستان کے لوگ عمران خان الوداع کہیں گے۔ انہوںنے کہاکہ ماسک پہن کرکورونا ختم کرسکتے ہیں لیکن ایک بیماری عمران خان کی حکومت ہے جو ماسک پہن کر بھی ختم نہیں ہوگی۔ مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ 16 اکتوبر کو گوجرانوالہ آٹا چینی چوروں کے خلاف فیصلہ سْنائے گا ، جو بیٹیوں کے ساتھ جیل جاتے ہیں، اْنھیں جیلوں سے نہ ڈراؤ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Foot In The Door


خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…