اسلام آباد(این این آئی) چیئر مین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہاہے کہ نیب کی بہترین کارکردگی میں نیب راولپنڈی کا اہم کردار ہے، میگا کرپشن کے مقدمات نیب کی اولین ترجیح ہے ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ منی لانڈرنگ، آمدن سے زائد اثاثہ جات اور اختیارات کا ناجائز استعمال نیب کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ
نیب نے قیام سے لے کر اب تک 466 بلین روپے ریکور کیئے۔چیئرمین نیب نے ڈی جی نیب راولپنڈی کی کارکردگی کو بھی سراہا اور کہاکہ ڈیجیٹل فرانزک کیلئے نیب نے پہلی فرانزک لیب بنائی، نیب نے تفتیش کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے کمبائنڈ انوسٹی گیشن ٹیم بھی متعارف کرائی۔ انہوں نے کہا کہ نیب کو بین القوامی اداروں نے بھی سراہا۔