اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان میں ٹک ٹاک پر پابندی پر ٹک ٹاک انتظامیہ نے پابند ی ختم کرانے کے لئے پاکستانی حکومت سے رابطہ کیا ہے، انتظامیہ کا کہناہے کہ تمام تحفظات دور کرنے کے لئے رضامند ہیں۔ پی ٹی اے حکام سے رابطہ کر کے ٹک ٹاک انتظامیہ نے تحفظات دور
کرنے کی پیش کش کی ہے۔ ٹک ٹاک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہم پی ٹی اے سے مسلسل رابطے میں رہے ہیں اور اب بھی ان کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔دوسری جانب آئی ٹی کے وزیر کا کہنا ہے کہ فحش مواد کی روک تھام یقینی بنانے پر ٹک ٹاک پر عائد پابندی ختم کر دی جائے گی۔