ہفتہ‬‮ ، 01 اگست‬‮ 2026 

ن لیگ کے 18 سے 20 ارکان استعفے دیں گے، اس کام میں خواجہ آصف ن لیگ کا ساتھ نہیں دیں گے، تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 10  اکتوبر‬‮  2020 |

سیالکوٹ (این این آئی)وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ حکومت کے خلاف ہونے والی تمام سازشیں ناکام ہو چکی ہیں، حکومت آئینی مدت پوری کریگی،ملک کو لوٹنے والے چور نواز شریف ملک چھوڈ کی ہی بھاگ گئے ہیں اور اب اپنی بیٹی مریم نواز کو آ گے لگا دیا جو سب سے بڑی چور ہے،پولیس رویہ کیساتھ تھانہ کلچر تبدیل کرنے کیلئے منصوبہ بندی کی

جارہی ہے، اس پر بہت جلد عملدرآمد ہو گا۔ تھانہ رنگ پورہ کی نئی عمارت کا افتتاح کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اپوزیشن جتنا مرضی واویلا کر لے اور آل پارٹیز کانفرنس بلا لے ان کو منہ کی کھانا پڑے گی۔انہوں نے کہا کہ استعفوں کی نوبت آئی تو خواجہ آصف پارٹی کا ساتھ نہیں دیں گے، فواد چودھری نے کہا کہ اسمبلیوں سے استعفے دینا آسان کام نہیں ہے، زیادہ سے زیادہ 18 سے 20 لیگی ارکان استعفے دیں گے، یہ تو اسی دن استعفے دینے لگے تھے، آصف زرداری نے ان کو استعفے دینے سے روک دیا۔انھوں نے کہا کہ مہنگائی و یوٹیلیٹی بلوں کی قیمتوں میں اضافہ کوئی نئی بات نہیں بلکہ ماضی کی حکومتوں میں بھی ایسا ہوتا رہا تاہم وزیر اعظم عمران خان نے اس کا سخت نوٹس لیا اور عوام صبر کرے کیونکہ عوام کو بہت جلد ریلیف ملنے والاہے۔انھوں نے کہا کہ عوام کے ساتھ وزیراعظم نے انتخابات سے قبل جو وعدے کئے ان کے پورا کرنے کا وقت آ گیاہے اور ملک کے ساتھ ساتھ عوام بھی خوشحال ہو گی۔انھوں نے کہا کہ پولیس رویہ کے ساتھ ساتھ تھانہ کلچر تبدیل کرنے کے لئے بھی منصوبہ بندی کی جارہی ہے اور اس پر بہت جلد عملدرآمد ہو گا جس کے تحت پولیس کسی کو بغیر ثبوت کے گرفتار نہ کر سکے گی اور نہ کسی شہری کو بلا جواز تنگ کرے گی۔سیالکوٹ چیمبر آ ف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ممبران سے خطاب کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ جتنا پیسہ گودار سی پیک پر خرچ ہوا ہے اس کا

اگر دس فیصد بھی سیالکوٹ کی انڈسٹری پر خرچ کر دیا جاتا تو آ ج پاکستان ترقی کی راہوں پر گامزن ہوتا۔انھوں نے کہا کہ سیالکوٹ کے تاجروں و برآمد کنندگان میں پوٹینشل موجود اور یہ جس کام کا عزم کر لیں اس کو پورا کرتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ سیالکوٹ والوں نے ڈرائی پورٹ،ائیر پوٹ،ائیر سیال اور دوسرے منصوبے خود بنائیے ہیں اور ان منصوبوں میں انھوں نے کافی زیادہ کامیابی

حاصل کی ہے۔انھوں نے کہا کہ سیالکوٹ کی برآمد ہونے والی مصنوعات کا دنیا بھر میں کوئی ثانی نہیں۔انھوں نے کہا کہ بڑی خوش آ ئند بات کا سیالکوٹ برآمدات کی مد میں 2.2 بلین امریکی ڈالر سے زیادہ سالانہ زرمبادلہ کما رہاہے۔انھو ں نے کہا کہ سیالکوٹ، گوجرانولہ،گجرات اور وزیرآباد 300سال سے ایسی مصنوعات بنارہے ہیں جن کو پوری دنیا میں پسند کیا جارہا ہے۔انھوں نے کہا کہ

سیالکوٹ ہی پاکستان کا اصل مستقبل ہیاور پاکستان میں آ لو مٹر بیچ کر خسارے پورے نہیں کئے جاسکتے بلکہ آ بادی بڑھ رہی ہے اس لئے ہمیں برآمدا ت پر توجہ دینا ہوگی۔انھوں نے کہا کہ سیالکوٹ میں عنقریب سیالکوٹ اکنامک زون اور پبلک پرائیویٹ سیکٹر میں لیبارٹری قائم کرنے کے ساتھ ساتھ میٹریل

بنک قائم کر دیا جائے گا۔وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجواناں عثمان ڈار نے کہا کی سیالکوٹ ہماری جنم بھومی ہے اور اس کی تعمیر و ترقی کے لئے ہم دن رات ایک کر دیں گے۔چیمبر کے صدر قیصر بریار نے چیمبر ممبران کو درپیش مسائل کے بارے میں وفاقی وزیر کو آ گاہ کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Foot In The Door


خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…