ہفتہ‬‮ ، 09 مئی‬‮‬‮ 2026 

موٹروے سانحہ پر بیان پر سرزنش کے بعد سی سی پی او اِن ایکشن،اپنے پیٹی بھائیوں پر ہی سختی، ایک اور تھانیدار کیخلاف بڑی کارروائی

datetime 10  اکتوبر‬‮  2020 |

لاہور(این این آئی) سی سی پی او لاہور محمد عمر شیخ نے غفلت برتنے پر ایک اور تھانیدار کو گرفتار کروا دیا۔چوکی انچارج طارق شہید کمبوہ سب انسپکٹر ارشد کیخلاف تھانہ نواب ٹاؤن میں مقدمہ درج کراکے حوالات میں بند کرا دیا گیا۔

سب انسپکٹر ارشد علی نے ایس او پیز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نجی ہوٹل میں ریڈ کیا تھا، سب انسپکٹر ارشد علی پر ہوٹل چیکنگ کے دوران طالبہ کو ہراساں کرنے کا بھی الزام تھا، واقعہ پر سی سی پی او لاہور نے نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کو حکم دیا تھا۔ایس پی صدر نے چوکی انچارج طارق شہید کمبوہ سب انسپکٹر ارشد کو انکوائری میں قصور وار ٹھہرایا۔ انکوائری رپورٹ کے مطابق طالبہ کو ہراساں کرنے کا الزام درست ثابت نہ ہوا البتہ بغیر لیڈیز کانسٹیبل چیکنگ خلاف قانون تھی، انکوائری آفیسر کی رپورٹ کی روشنی میں سب انسپکٹر کیخلاف 155 سی کا مقدمہ درج کرایاگیا۔ سی سی پی او عمرشیخ نے کہا کہ کسی بھی اہلکار کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں، پولیس اپنے قانونی دائرہ میں رہ کر فرائض سرانجام دے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)


مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…