ہفتہ‬‮ ، 01 اگست‬‮ 2026 

ٹک ٹاک پر پابندی ، حریم شاہ بھی میدان میں آگئی پی ٹی آئی حکومت پر سنگین الزام لگا دیا

datetime 10  اکتوبر‬‮  2020 |

کراچی (این این آئی)معروف ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے کہا ہے کہ حکومت نے اصل مسائل سے توجہ ہٹانے کے لیے ٹک ٹاک پر پابندی عائد کی ہے ۔ٹک ٹاک سے بے حیائی پھیلنے کی بات بے بنیاد ہے ۔ایپلی کیشن کی انتظامیہ ایسی چیزوں پر خود ہی پابندی لگادیتی ہے ۔

ہفتہ کو کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حریم شاہ نے کہا کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کی جانب سے پاکستان میں ٹک ٹاک ایپ پر پابندی لگادی گئی ہے اور اس کی وجہ بے حیائی بتائی گئی ہے ۔یہ کوئی ایسی وجہ نہیں ہے جس کی بنیاد پر پابندی لگائی جائے ۔ٹک ٹاک انتظامیہ ایسے لوگوں پر خود ہی پابندی لگادیتی ہے ۔ایپلی کیشن پر پابندی لگانے کی ضرورت نہیں تھی ۔پہلے اسلامی قوانین کا نفاذ کیا جائے اس کے بعد ہی بے حیائی کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے ۔انہوںنے کہا کہ سینسر بورڈ جیسے کئی ادارے موجود ہیں جو ایسے افرادکے خلاف کارروائی کرسکتے ہیں جو بے حیائی پھیلانے میں ملوث ہیں ۔ان ایپلی کیشنز کے ذریعہ لوگوں کا ٹیلنٹ ابھر کر سامنے آتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ کیا پاکستان کے ڈرامے پاکستان کے کلچر کو پروموٹ کر رہے ہیں؟ٹک ٹاک پر ایسا کوئی بھی ایکٹ جسکا شمار کریمنل میں ہوتا ہے ایسا مواد دو منٹ بعد ہی ہٹادیا جاتا ہے۔اگر کوئی ایسی حرکت کی جائے تو ان کے خلاف فوری ایکشن لیا جاتا ہے

جبکہ مردوں کو آزادی حاصل ہے۔خواتین سے زیادہ مرد بے حیائی میں ملوث ہیں۔اسلامی جمہوریہ پاکستان میں مرد کے حیا کہاں گئیں۔صرف خواتین کو بے حیائی کا طعنہ دیا جاتا ہے ۔حریم شاہ نے کہا کہ آٹے بحران اور دیگر مسائل سے توجہ ہٹانے کے لیے ٹک ٹاک پر پابندی لگائی گئی ہے تاکہ اصل مسائل سے توجہ ہٹ جائے ۔حکومت اس بات کا نوٹس لیں اور فوری طور پر ٹک ٹاک پر سے پابندی ہٹائی جائے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Foot In The Door


خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…