لاڑکانہ میں والدین پیدا ہونیوالی بیٹیوں کو ہسپتال میںچھوڑ کر جانے لگے انتظامیہ کا والد ین سے متعلق اہم انکشاف سامنے آگیا

10  اکتوبر‬‮  2020

منامہ(آ ن لائن) مردہ قرار دیے گئے جڑواں بچے تدفین کے دوران اچانک زندہ ہو گئے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بحرین میں جڑواں بچوں کی پیدائش کے بعد ایک بچے کو مردہ قرار دیا گیا جبکہ دوسرے بچے کو تشویشناک حالت میں انتہائی نگہداشت کے وارڈ منتقل کیا گیا تاہم کچھ دیر بعد دوسرے بچے کو بھی مردہ قرار دے کر والدین کے حوالے کر دیا گیا۔اہلخانہ کی جانب سے

دونوں بچوں کو غسل دینے کے بعد قبرستان لے جایا گیا جہاں تدفین کی تیاریاں جاری تھیں کہ اچانک بچوں نے رونا شروع کر دیا۔ بچوں کی آواز نے سب کو حیران کر دیا جس کے بعد بچوں کو فوری طور پر دوبارہ اسپتال منتقل کیا گیا۔ اسپتال کی انتظامیہ نے غفلت برتنے والے ڈاکٹر کو معطل کر دیا جبکہ وزارت صحت نے واقعے کی تحقیقات کے لیے ایک کمیٹی بھی تشکیل دے دی۔‎دوسری جانب سندھ کے ضلع لاڑکانہ میں مبینہ طورپر والدین کی جانب سے نوزائیدہ بچیوں کو اسپتال میں لاوارث چھوڑنے اور علاج سے محروم کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔لاڑکانہ میں شیخ زید اسپتال کے ڈائریکٹر عبداللہ چانڈیو نے انکشاف کیا کہ رواں سال 6 بچیوں کو والدین اسپتال میں لاوارث چھوڑ کر چلے گئے۔والدین نے غلط پتہ اور فون نمبر کا اندراج کروا کربچیاں اسپتال میں چھوڑ دیں۔انہوں نے کہا کہ والدین کی طرف سے اسپتال میں چھوڑنے والی 6 بچیوں میں سے 5 بچیاں فوت ہو گئیں جبکہ زندہ بچ جانے والی ایک بچی کو ایدھی کی مدد سے اسپتال میں کام کرنے والی اسٹاف نے گود لے لیا۔والدین کی طرف سے رواں سال 100سے زائد بچوں کو علاج کے بنیادی حق سے محروم کیا گیا جبکہ میڈیکل ایڈوائس کے خلاف جا کر علاج سے محروم کرنے والے بچوں میں 80 فیصد فیمیل نوزائیدہ کیسز شامل ہیں۔ایمرجنسی یونٹ سے آکسیجن پر منتقل ہونے والے بچوں کو واپس لے جانے کے ماہانہ 10 سے 15 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ عبداللہ چانڈیو نے کہا کہ شیخ زید چلڈرن ایمرجنسی میں بچوں کو ایمرجنسی علاج اور ادویات مفت فراہم کی جاتی ہیں۔اسپتال کے ایچ او ڈی سیف اللہ جامڑو نے کہا کہ سندھ میں سب سے زیادہ بچوں کے کیسز کا اندراج شیخ زید چلڈرن اسپتال لاڑکانہ میں ہوا ہے جبکہ بچوں سے غفلت کو ترقی یافتہ ممالک میں ایک قابل سزا جرم ہے لیکن ہمارے ملک میں ایسا کوئی قانون نہیں ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…