بڑھتے ہوئے کورونا کیسز، ایئرلفٹ کی سروسز معطل ، کتنی طویل مدت تک معطل رہیں گی؟

10  اکتوبر‬‮  2020

کراچی(این این آئی)ٹرانسپورٹ کی نجی سروس ‘ایئرلفٹ’ نے عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے 31 دسمبر 2020 تک سروس معطل رکھنے کے فیصلے کا اعلان کردیا۔صارفین کو ارسال کئی گئی ای میل میں ایئرلفٹ نے کہا کہ کورونا وائرس کی عالمی وبا دنیا بھر میں لوگوں کو متاثر کررہی ہے اس لیے ہم نے 31 دسمبر 2020 تک اپنی خدمات معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔بیان کے مطابق

آن لائن بس سروس کی جانب سے یہ فیصلہ صارفین کی صحت اور حفاظت کے اولین عزم کو برقرار رکھتے ہوئے کیا گیا۔ایئر لفٹ نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ریکارڈ ہورہا ہے، بسز اور وینز میں اس کے پھیلائو کو روکنا ممکن نہیں۔بیان میں کہا گیا کہ حالات کو دیکھتے ہوئے یکم جنوری، 2021 کو مذکورہ فیصلے کا جائزہ لیا جائے گا۔ایئرلفٹ نے کہا کہ محفوظ ہونے کی صورت میں ہم صارفین کو سروس فراہم کرنے کے لیے پرجوش ہیں۔خیال رہے کہ 18 مارچ کو رائیڈ شیئرنگ سروس نے ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے تناظر میں ابتدائی طور پر 19 مارچ سے لے کر 6 اپریل تک ملک میں سروس معطل کرنے کا اعلان کیا تھا۔تاہم 6 اپریل کے بعد بھی ایئرلفٹ کی سروس بحال نہیں ہوئی تھی اور جون میں جاری کردہ بیان میں بس سروس نے کہا تھا کہ کورونا وائرس کے کیسز اور اموات کی شرح کے صارفین کے لیے خدشات موجود ہیں لہذا صورتحال میں بہتری ہونے تک سروس معطل رہے گی۔یاد رہے کہ جون کے آغاز میں حکومت سندھ نے صوبائی دارالحکومت کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹ اور سفری سہولیات کی دیگر سروسز بحال کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن ایئرلفٹ نے اپنی سروسز بحال نہیں کی تھیں جبکہ دیگر آن لائن سروسز جیسا کہ کریم، اوبر وغیرہ ایس او پیز کے ساتھ خدمات جاری رکھے ہوئے ہیں۔جس کے بعد 11 اگست کو ایئر لفٹ نے اعلان کیا تھا کہ کورونا وائرس کے خطرات کی وجہ سے اگست اور ستمبر میں ان کی خدمات معطل رہیں گی۔صارفین کو ارسال کردہ ای میل میں کہا گیا تھا کہ کورونا وائرس سے متعلق پابندیوں کے باوجود اس کا خطرہ موجود ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…