ہفتہ‬‮ ، 01 اگست‬‮ 2026 

بند فیکٹریوں کو کروڑوں روپے کے بلز جاری ہونے کا انکشاف

datetime 9  اکتوبر‬‮  2020 |

اسلام آباد (این این آئی)سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی میں فاٹا میں بند فیکٹریوں کو کروڑوں روپے کے بلز جاری ہونے کا انکشاف ہوا ۔جمعہ کو نثار محمد کی کئی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی توانائی کا اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری پاور

علی رضا بھٹہ نے بتایاکہ ناقص پالیسیوں کی وجہ سے گردشی قرضہ بڑھ رہا ہے،تقسیم کار کمپنیوں کی کارکردگی کا خمیازہ صارف کو بھگتنا پڑتا ہے،گردشی قرضہ کم کرنے کیلئے اصلاحات کی جا رہی ہیں،بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے لاسز اور وصولیوں میں بہتری لانا ہو گی۔اجلاس میں فاٹا میں بند فیکٹریوں کو کروڑوں روپے کے بلز جاری ہونے کا انکشاف ہوا ۔ رکن کمیٹی مرزا محمد آفریدی نے کہاکہ میرے حلقے میں 9 سال سے بند فیکٹری کو 50 ہزار یونٹس کا بل آ گیا۔ انہوں نے کہاکہ دہشتگردی کے خلاف جنگ کے دوران لوگ سب کچھ چھوڑ کر دیگر شہروں میں جا بسے،لوگ بے چارے 15 لاکھ کی قسطیں ادا کر رہے ہیں،انہوں نے کہاکہ فیکٹری کو لیٹ پے منٹ سرچارج کی مد میں بل بھیجا گیا۔ سی ای او ٹیسکو نے کہاکہ لیٹ پے منٹ سرچارج کو ختم کرنا میرے اختیار میں نہیں۔کمیٹی نے معاملے پر آئندہ اجلاس میں تفصیلات طلب کر لیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Foot In The Door


خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…