ہفتہ‬‮ ، 30 مئی‬‮‬‮ 2026 

نئے کورونا کیسز،اسلام آباد کے مزید 5 تعلیمی ادارے سیل

datetime 9  اکتوبر‬‮  2020 |

اسلام آباد(آن لائن) وفاقی دارالحکومت کے مزید پانچ تعلیمی اداروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔تعلیمی اداروں میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر(ڈی ایچ او) نے تعلیمی اداروں کو سیل کرنے کا مراسلہ جاری کر دیا، نجی یونیورسٹی میں کیسز کے

متعلقہ ڈیپارٹمنٹس کو بھی سیل کرنے کا مراسلہ جاری کیا گیا ہے۔ اسلام آباد ماڈل اسکول جی سکس ون اور تھری میں 2 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ جی الیون فور میں نجی اسکول میں 2 کیسز رپورٹ ہوئے۔اسلام آباد میں ایچ ایٹ ون اور فور میں نجی کالجز میں دو، دو کورونا کیسز کی تصدیق ہوئی جب کہ آئی نائن ون کے نجی اسکول میں کورونا کے 15 کیسز رپورٹ ہوئے۔ڈی ایچ او کی جانب سے متعلقہ اداروں کو خطوط ارسال کیے گئے ہیں جن میں مذکورہ تعلیمی اداروں کے احاطہ کو فوری طور پر بند کرکے ڈس انفیکٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔چند روز قبل اسلام آباد کے نجی اسکول میں کورونا کے دو کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔ کورونا کیسز سامنے آنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے نجی اسکول کو سیل کرنے کا مراسلہ جاری کر دیا تھا۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کی جانب سے جاری مراسلہ کے مطابق اسلام آباد کے سیکٹر آئی نائن تھری کے نجی سکول میں کورونا کے دو مثبت کیسز رپورٹ ہوئے۔مراسلہ کے مطابق اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہوا ہے، جس پر رینڈم ٹیسٹنگ کا سلسلہ جاری تھا، اسی دوران نجی اسکول میں دو کیسز سامنے آگئے۔



کالم



اللہ سے خوش قسمتی مانگو


’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…