اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )محکمہ موسمیات کے مطا بق ایک مغربی ہواوں کا سلسلہ جمعہ کے دن سے بالائی خیبر پختونخواہ میں داخل ہو رہا ہے جو اتوار تک موجود رہے گا۔رپورٹ کے مطابق جمعرات کے دن ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ
میدانی علاقوں میں دن کے وقت موسم گرم رہے گا۔جبکہ جمعہ کےروز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ میدانی علاقوں میں موسم گرم رہے گا۔ تاہم چترال میں رات کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش اوربلند پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میںموسم خشک جبکہ میدانی علاقوں میں موسم گرم رہے گا۔جبکہ چترال، دیر، سوات اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش اوربلند پہاڑوں پر ہلکی برف باری کا امکان ہے۔اس طرح اتوار کے دن بھی ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ میدانی علاقوں میں موسم گرم رہے گا۔ تاہم چترال، دیر، سوات، مانسہرہ اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش اوربلند پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔جبکہ سوموار کو ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ میدانی علاقوں میں موسم گرم رہے گا۔ تاہم چترال، دیر، سوات، مانسہرہ اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش اوربلند پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔بروز منگل اور بدھ کے دن ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ میدانی علاقوں میں موسم گرم رہے گا۔