جمعرات‬‮ ، 04 ستمبر‬‮ 2025 

اپوزیشن کی تمام جماعتیں اجتماعی استعفوں پرمتفق اور یکسو ہو گئیں استعفوں کا موثر ’’ہتھیار‘‘کب استعمال کیا جائے گا؟ وقت کا اعلان کر دیا گیا

datetime 9  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ/کراچی (این این آئی) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی ترجمان اور سابق سینیٹر حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی جانب سے بحالی جمہوریت کی تحریک کا گوجرانوالہ سے آغاز کے فیصلے کے بعدعمرانی ٹولہ نے شاہدرہ تھانہ میںاپوزیشن خصوصاً مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کروایا کیوں کہ وہ بخوبی جانتے ہیں کہ

تحریک کے آغاز میں گوجرانوالہ سے پہلا پروگرام اپوزیشن خصوصاً مسلم لیگ ن کے حوالے سے پہلا ٹیسٹ ہوگا۔ وہ جمعہ کو اپنی رہائشگاہ جامعہ مطلع العلوم میں میڈیا اور پارٹی کارکنوں سے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم میں شامل گیارہ سیاسی جماعتوں کی جہاں ملک بھر میں حمایت اور وجود ہے وہاں پر ہر پارٹی کا ووٹ بینک اور پارٹی کی مقبولیت کے بھی ایریاز ہیں پنجاب میں پارلیمانی حوالے سے مسلم لیگ ن اور سندھ میں پیپلزپارٹی، خیبرپختونخواہ میں جے یو آئی، اے این پی اور دیگرپارٹیوں صوبہ بلوچستان میں جے یو آئی، بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل ) پشتونخواہ نیشنل پارٹی کی اپنے اپنے مخصوص پاکٹز ہیں اگرچہ ملک بھر میں تمام پارٹیوں کی عمومی نمائندگی موجود ہے، حافظ حسین احمد نے کہا کہ غداری کا مقدمہ بھی گوجرانوالہ جلسہ کے ’’بی فور شاکس ‘‘ ہیں کیوں کہ جہاں اس مقدمہ سے عمرانی ٹولہ کی پریشانی اور خوف کا پتہ چلتا ہے وہاں اس لاوارث ایف آئی آر کو مشہور زمانہ پنجاب پولیس کے ذریعہ پنجاب خصوصاً گوجرانوالہ کے اپوزیشن رہنماؤں کے خلاف بے دریغ استعمال کیا جائیگااس لیے لاتعلقی کے باوجود وفاقی وزراء برملا کہہ رہے ہیں کہ ایف آئی آر میں درج افراد میں جو بے گناہ ہونگے ان کو نکال دیا جائیگا، یعنی ’’صاف چھپتے بھی نہیں ، سامنے آتے بھی نہیں ‘‘ والا معاملہ ہے۔جے یو آئی کے ترجمان نے کہا کہ گوجرانوالہ میں مسلم لیگ ن اور کراچی میں پیپلز پارٹی کا امتحان ہے اگر چہ دیگر پارٹیاں بھی ان کے شانہ بشانہ ہونگے لیکن پہلے دو بڑے ایونٹ میں نہ صرف دونوں بڑی پارٹیوں کا حجم کے مطابق طاقت کا مظاہرہ بلکہ ان پارٹیوں کی سنجیدگی اور یکسوئی کا بھی اندازہ ہوجائیگا، ایک اورسوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اجتماعی استعفوں کے آپشن پر بھی گیارہ کی گیارہ جماعتیں متفق اور یکسو ہیں اور یہ موثر ’’ہتھیار‘‘ اس وقت استعمال کیا جائیگا جب احتجاجی سیریز کا ’’فائنل ‘‘ ہوگا اس کے بعد نہ عمرانی ایوانوں کے چراغوں میں روشنی رہے گی اور نہ’’ سینٹ‘‘کے انتخابات ممکن ہوسکیں گے۔

موضوعات:



کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…