حکومت کو 130استعفوں کی دھمکی، ؟اپوزیشن نے اہم فیصلہ کر لیا کب کیسے اور کیا کرنا ہے ؟ خواجہ آصف کا حکومت کو انتباہ جاری

9  اکتوبر‬‮  2020

لاہور( این این آئی )مسلم لیگ (ن)کے مرکزی رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ استعفوں کا حتمی فیصلہ ہوچکا ہے،کب اورکیسے دینے ہیں یہ طے ہونا باقی ہے، جب 130 استعفے آئیں گے تو حکومت کیلئے نئے انتخابات کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہوگا،آئین اور قانون میں

ضمنی انتخابات کرانے کی گنجائش موجود ہے لیکن حکومت اتنی زیادہ نشستوں پر انتخاب کرانے کی متحمل نہیں ہو سکتی ۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے 84 ممبرز ہیں اور اگر پیپلزپارٹی اور دیگر اتحادی جماعتوں کو بھی ملائیں تو130 ممبر بن جاتے ہیں،جب 130 استعفے آئیں گے تو حکومت کیلئے نئے انتخابات کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہوگا۔پاکستان کی تاریخ میں پہلی بھی ہو چکا ہے جب 1971 ء میں عوامی لیگ نے ضمنی انتخاب کرایا تھا۔کیا پیپلزپارٹی استعفوں کے معاملے میں ساتھ دے گی؟ سوال کے جواب خواجہ آصف نے کہا کہ پیپلزپارٹی بھی اے پی سی کے فیصلوں میں شریک تھی اور وہ ان پر قائم رہے گی، استعفوں کا حتمی فیصلہ ہوچکا ہے لیکن یہ فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے کہ دینے کب ہیں۔خواجہ آصف نے مزید کہا کہ اپوزیشن کی تحریک اتنا زور پکڑے گی جو ہر چیز کو اپنے ساتھ بہا لے جائے گی۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…