جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

’’ نیویارک روز ویلٹ ہوٹل خریدنے کے لیے حکومت کے بیوپاری دوست سرگرم ہو گئے ہیں‘‘

datetime 9  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سینیٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ روز ویلٹ ہوٹل نیو یارک پاکستان کی شناخت اور عوام کی ملکیت ہے- اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ پاکستان کے قیمتی اثاثوں کی لْوٹ سیل کے پلان کا اعلی عدلیہ نوٹس لے- انہوںنے کہاکہ روز ویلٹ ہوٹل

نیویارک کے مہنگے ترین علاقے میں واقع ہے- انہوںنے کہاکہ ہوٹل کو اونے پونے داموں خریدنے کے لئے حکومت کے بیوپاری دوست سرگرم عمل ہو چکے ہیں- ۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق آصف کرمانی کا کہناتھاکہ نیویارک میں موجو د روزویلٹ ہوٹل پاکستان کی شناخت اور عوام کی ملکیت ہے ، اعلیٰ عدلیہ پاکستان کے قیمتی اثاثوں کی لوٹ سیل کے پلان کا نوٹس لے ۔قبل ازیں ومی ائیر لائن پی آئی اے کی ملکیت نیو یارک کے معروف ہوٹل روز ویلٹ کو مستقل طور پر بند کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔ہوٹل کی ویب سائٹ پر کہا گیا کہ 31 اکتوبر سے ہوٹل مستقل طور پر بند کیا جا رہا ہے تاہم پیغام بعد میں ہٹا دیا گیا۔ہوٹل کے فرنٹ ڈیسک نے یکم نومبر کے بعد کی بکنگ لینے سے انکار کردیا جبکہ اسٹاف ہوٹل کی بندش کی وجوہات بتانے سے بھی انکاری ہے۔رپورٹ کے مطابق ہوٹل کے فرنٹ ڈیسک پر رابطہ کرنے پر بتایا گیا کہ ہوٹل بند کیا جا رہا ہے لیکن اسٹاف کی طرف سے ہوٹل بند کیے جانے کی وجوہات نہیں بتائی گئیں۔ پی آئی اے نے روزویلٹ ہوٹل 1970کی دہائی میں خریدا تھا جو نیویارک کے اہم ترین اقتصادی مرکز مین ہٹن میں واقع ہے۔واضح رہے کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 2 ستمبر کے اجلاس میں ہوٹل روز ویلٹ کے معاشی بحران پر قابو پانے کے لیے فنڈز کی منظوری دی تھی جب کہ اس سے قبل کابینہ کی نجکاری کمیٹی کا کہنا تھا کہ ہوٹل کو فروخت نہیں کیا جائے گا اور اسے تھرڈ پارٹی کے ساتھ جوائنٹ وینچر سے چلایا جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…