بدھ‬‮ ، 26 فروری‬‮ 2025 

شہباز شریف کے لندن میں4 قیمتی ترین فلیٹس کی تفصیلات منظرعام پر آگئیں ن لیگ صدر کے4 فلیٹس کی مالیت کتنی ،یہ فلیٹس کب اورکیسے خریدے گئے؟

datetime 9  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی )قومی احتساب بیورو (نیب )نے مسلم لیگ (ن) کے صدر وقائد حزب اختلاف شہباز شریف کی جانب سے جلاوطنی کے دوران لندن میں خریدے گئے فلیٹس کی تفصیلات جاری کر دیں۔نیب کی جانب سے جاری کردہ دستاویز ات کے مطابق

شہباز شریف نے جلا وطنی کےدوران برطانیہ میں 13 لاکھ 31 ہزار 7 پائونڈز میں 4 فلیٹس خریدے اور انہوں نے کاروباری شخصیت، بارکلے بینک، بھتیجی عاصمہ ڈار سمیت دیگر سے قرض لیا۔دستاویز کے مطابق لندن میں ایک فلیٹ2005 میں 2 لاکھ 35 ہزار پائونڈ میں خریدا گیا، فلیٹ کے لئے 75 ہزار پائونڈ کاروباری شخصیت اور ایک لاکھ 60 ہزار بارکلے بینک سے قرض لیا گیا۔2007 میں دوسرا فلیٹ لندن میں ایک لاکھ 60 ہزار پائونڈ میں خریدا گیا، فلیٹ کے لیے 16 ہزار 75 پائونڈ کاروباری شخصیت اور ایک لاکھ 43 ہزار پائونڈ بارکلے بینک سے قرض لیا گیا۔نیب دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ 2007 میں تیسرا فلیٹ 6 لاکھ 50 ہزار پائونڈ میں خریدا گیا جس کے لیے کاروباری شخصیت سے 40 ہزار پائونڈ  اور بارکلے بینک سے 5 لاکھ 47 ہزار 114 پائونڈ قرض لیا گیا۔شہباز شریف نے جلاوطنی کے دوران 2009 میں لندن میں چوتھا فلیٹ 2 لاکھ 86 ہزارپائونڈ میں خریدا جس کے لیے کاروباری شخصیت  نے 2 لاکھ 30 ہزار 607 پائونڈ قرض دیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ بے چاری بھوک سے مر گئی


آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…